Clicky

ہوم / اہم موضوعات / شادی کے ایک ماہ بعد ہی یووراج سنگھ کو ’’خوشخبری ‘‘ مل گئی
yuvraj-singh

شادی کے ایک ماہ بعد ہی یووراج سنگھ کو ’’خوشخبری ‘‘ مل گئی

بھارتی آل رائونڈر یوراج سنگھ نے گزشتہ دنوں اپنی دیرینہ دوست اور منگیر ہیزل کیج کے ساتھ شادی کی تھی جوکہ ان بند قسمت کا تالا کھولنے کا بھی سبب بن گئی ہیں۔یووراج سنگھ کو شادی کی شروعات پر ہی ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 ٹیموں میں واپسی کی خوشخبری مل گئی ہے۔
انہیں انگلینڈ کے خلاف 15 جنوری سے شروع ہونے والی محدود اوورز کی سیریز کے دونوں اسکواڈز میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ مہندرا سنگھ دھونی کی جانب سے قیادت چھوڑنے کے بعد حسب توقع ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 ٹیموں کی کپتانی بھی ویرات کوہلی کو مل گئی ہے۔

ون ڈے اسکواڈ:
لوکیش راہول، شیکھر دھون، ویرات کوہلی (کپتان)، ایم ایس دھونی، منیش پانڈے، کیدار جادیو، یوراج سنگھ، اجنکیا راہنے، ہردیک پانڈیا، ایشون، رویندرا جڈیجا، امیت مشرا، جسپریت بمراہ، بھونیشور کمار، امیش یادیو۔

ٹوئنٹی 20 اسکواڈ:
لوکیش راہول، مندیپ سنگھ، ویرات کوہلی (کپتان)، ایم ایس دھونی (وکٹ کیپر)، یوراج سنگھ، سریش رائنا، ریشابھ پانٹ (وکٹ کیپر)، ہردیک پانڈیا، ایشون، رویندرا جڈیجا، یوزویندرا چاہل، منیش پانڈے، جسپریت بمراہ، بھونیشور کمار، اشیش نہرا۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

alastiar-cook

’’یہ کپتانی بارے فیصلہ کرنے کا درست وقت نہیں‘‘

بھارت کے خلاف صفر،چارکی بدترین شکست کے بعد انگلش کپتان الیسٹرکک کی کپتانی پر اُنگلیاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے