Clicky

ہوم / اہم موضوعات / یونس خان کا بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

یونس خان کا بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے بعدحسب ِ توقع تجربہ کار بلے باز یونس خان نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیاہے

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان کے لیے کھیلنے کی کوشش کی اور یہی سوچا کہ کھیل کے دوران میرا سر فخر سے بلند رہے۔

ہرکھلاڑی کی زندگی میں ایسا وقت آتا ہے جب وہ اپنے جنون سے پیچھے ہٹ جاتا ہے اور میرا وقت بھی آگیا ہے، وہ اعلان کرتے ہیں کہ دورہ ویسٹ انڈیز ان کا آخری دورہ ہوگا ، اس کے بعد وہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  سینئرزباہر،پاکستان ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ

یونس خان نے کہا کہ میرے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کا احترام کیاجائے، مجھ سے جو غلطی ہوئی اسے نظر انداز کردیں، ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پاکستان کو جب ضرورت پڑی میں حاضر رہوں گا۔

یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 115 میچز کی 207 اننگز میں 53.06 کی اوسط سے 9977 رنز بنا چکے ہیں اور انہیں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کے لئے صرف 23 رنز درکار ہیں۔ اگر یونس خان ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلتے ہیں تو اس بات کا قومی امکان ہے کہ وہ پاکستان کی جانب سے 10 ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بننے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

برج ٹائون میں ٹیسٹ نہ جیتنے کی پاکستانی روایت برقرار

188رنزکے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ لائن کی بدترین ناکامی سے دوچار ہوکرپاکستان ٹیم برج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے