Clicky

ہوم / اہم موضوعات / یونس خان کیلئے عمران خان سے آگے نکلنے کا موقع

یونس خان کیلئے عمران خان سے آگے نکلنے کا موقع

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کاربیٹسمین یونس خان حالیہ دورۂ ویسٹ انڈیزکے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران دس ہزار رنز کا سنگ میل عبورکرنے والے پاکستانی بیٹسمین بن چکے ہیں۔اب اُن کے کیریئر کے صرف دو ٹیسٹ باقی ہیں جس میں وہ آئوٹ کلاس کارکردگی دکھاکرایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرسکتے ہیں۔

کیرئیرکے آخری دو ٹیسٹ میچز کھیلنے سے قبل ٹیسٹ کیریئر میں 10مین آف دی میچ ایوارڈز حاصل کرچکے ہیں اگر وہ سیریزکے بقیہ دونوں میچوں میں آئوٹ کلاس کارکردگی دکھاکر مردِ میدان کا ایوارڈ حاصل کرلیں تو وہ عمران خان کو اس دوڑ میں پیچھے چھوڑ سکتے ہیں جوگیارہ مین آف دی میچ ایوارڈزکے ساتھ محض وسیم اکرم کے بعد دوسرے نمبرپرہیں۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے زیادہ مین آف دی میچ ایوارڈز وسیم اکرم نے حاصل کئے ہیں جو 17 بار مردِ میدان بنے تھے جن کے بعد عمران خان11،یونس خان10،انضمام الحق9، محمدیوسف7اور وقاریونس 6 ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

برج ٹائون میں ٹیسٹ نہ جیتنے کی پاکستانی روایت برقرار

188رنزکے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ لائن کی بدترین ناکامی سے دوچار ہوکرپاکستان ٹیم برج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے