Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / آخری روز یونس خان نے دنیا کو حیران کرنے کی ٹھان لی

آخری روز یونس خان نے دنیا کو حیران کرنے کی ٹھان لی

یونس خان بھی اپنی نوعیت کے واحد پلیئر ہیں جوکہ لگاتار آئوٹ ہونے کے بعد ایسا پلٹا کھاتے ہیں کہ حریف بولرز کے لئے انہیں میدان واپس بھیجنا ناممکن ہوجاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ انہوں نے سڈنی کی پہلی اننگز میں کر دکھایا جس میں وہ 175 رنز پر ناقابل شکست رہے مگر فتح ٹیم کی پہنچ سے کوسوں دور ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 465 رنز کے جواب میں پاکستان نے چوتھے دن کے اختتام پر ایک وکٹ کھو کر 55 رنز بنائے اور اب آخری روز کامیابی حاصل کرنے کے لئے اسے مزید 410 رنز درکار ہیں۔

اگر پاکستان یہ ہدف حاصل کرلیتا تو ایک ورلڈ ریکارڈ ہوگا اور یونس خان سمجھتے ہیں کہ پاکستان یہ میچ جیتنے کی صلاحیت رکھتاہے۔ملبورن میں پاکستان کومیچ ڈرا کرنے کیلئے 67 اوورز تک بیٹنگ کرنا تھی مگر وہ ناکام رہا تھا اب اگر آخری روز بارش نہیں ہوتی تو پورے 90 اوورز کا کھیل ہوگا۔

یونس خان کہتے ہیں کہ ’’ ہم اس سیریز کو اچھے نوٹ پرختم کرنا چاہتے ہیں، اگر ہم نے فائٹ کی تو یہ خود ہمارے لئے بہت اچھا ہوگا، یہ حقیقت ہے کہ سڈنی میں پانچویں روز بیٹنگ کرنا آسان نہیں جبکہ حریف ٹیم میں دو اسپنرز بھی موجود ہیں لیکن ہماری ٹیم کامیابی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے‘‘۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ٹور میچ: اظہر،یونس ،مصباح سبھی ناکام، احمد شہزاد چل پڑے

پاکستانیز اور ویسٹ انڈیزپریذیڈنٹ الیون کے درمیان کھیلے جارہے ٹورمیچ میں پاکستان کے بڑے بیٹنگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے