Clicky

ہوم / اہم موضوعات / یونس خان پہلے’ دس ہزاری ‘پاکستانی بلے باز بن گئے

یونس خان پہلے’ دس ہزاری ‘پاکستانی بلے باز بن گئے

جمیکا میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بارش نے بالاآخریونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز مکمل کرنے والا پہلا پاکستانی بلے باز ہونے کا موقع دیدیا۔انہیں یہ اعزاز پانے کیلئے صرف 23رنز درکار تھے۔

جب یونس خان 17ویں اوورمیں بیٹنگ کیلئے کریزپرآئے تو پاکستان ٹیم کا مجموعی اسکور 54/2تھااوربابراعظم 7رنزپرکھیل رہے تھے۔اس موقع پرانہوں نے انتہائی احتیاط سے کام لیتے ہوئے اپنی اننگز شروع کی تو19ویں گیندپر جاکر اپناسنگل رن لیکر اپنا کھاتہ کھولا۔

بعدازاں پہلی63 گیندوں پر وہ صرف10رنزبناسکے تاہم یونس خان کے ساتھ بابراعظم بھی انتہائی سست رفتاری سے رنزبناسکے جس سے اندازہ ہوتاہے کہ بارش زدہ کنڈیشنز میں بیٹنگ نہایت مشکل ہوچکی تھی۔بعدازاں اننگز کی 84ویں گیندپر یونس خان نے روسٹن چیس کو چوکالگاکراپنا انفرادی اسکور26رنزتک پہنچانے کے ساتھ ساتھ کیرئیر کے دس ہزار ٹیسٹ رنز بھی مکمل کرلئے۔

وہ یہ اعزاز پانے والے پاکستان کے پہلے جبکہ دُنیاکے محض 13 ویں بلے باز بن گئے ہیں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

برج ٹائون میں ٹیسٹ نہ جیتنے کی پاکستانی روایت برقرار

188رنزکے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ لائن کی بدترین ناکامی سے دوچار ہوکرپاکستان ٹیم برج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے