Clicky

ہوم / اہم موضوعات / دوسری اننگز کا ہیرویاسرشاہ پھر چھا گیا

دوسری اننگز کا ہیرویاسرشاہ پھر چھا گیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری دوسرے برج ٹائون ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیزکی دوسری اننگزکے دوران پاکستانی لیگ اسپنر یاسرشاہ نے چھ وکٹیں حاصل کرکے ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی تاہم نروس نائنٹیز کے شکار شائی ہوپ کی شاندار بیٹنگ نے ویسٹ انڈیز کو264/9کامجموعہ دلادیا۔

میچ کے چوتھے روز40/1سے اپنی نامکمل اننگزکا آغازکرنے والی ویسٹ انڈین ٹیم کوابتداء ہی میں شمرون ہٹمائرکی وکٹ کا نقصان اُٹھاناپڑاجو اپنے گزشتہ کل کے اسکور(22)میں کوئی اضافہ کئے بغیرہی محمد عامر کے ہاتھوں بولڈہوا۔جس کے بعد یاسرشاہ نے اپنا جادو دکھانا شروع کردیا۔

پاکستانی لیگ اسپنرنے اوپنر کریگ بریتھویٹ کو یونس خان کے ہاتھوں کیچ کرانے کے بعد روسٹن چیس کو اپنی ہی گیندپر کیچ کرکے ویسٹ انڈیزکو 155/4کی صورتحال سے دوچارکیا۔اس موقع پر شائی ہوپ اور وشال سنگھ نے پانچویں وکٹ پر 80رنزکی شاندار شراکت قائم کرکے وکٹیں گرنے کاسلسلہ روکا۔

یہ بھی پڑھیں:  ایک میچ میں2نروس نائنٹیز،یاسرشاہ دوسری اننگزکابادشاہ[ریکارڈز]

بعدازاں دن کے کھیل کے آخری حصے میں یاسرشاہ نے شائی ہوپ کو90کے انفرادی اسکورپراظہرعلی کے ہاتھوں کیچ کراکر اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلادی۔جس کے بعد باقی رہ جانے والے گیارہ اوورزکے کھیل میں یاسرشاہ نے 32رنزبنانے والے وشال سنگھ سمیت مزید چار وکٹیں حاصل کرکے میزبان ٹیم کی9وکٹیں گرادیں۔

چوتھے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیزنے اپنا مجموعی اسکور264/9رنزتک پہنچاکرپاکستان کیلئے 183رنزکا ہدف سیٹ کرلیاتھاجس میں آج آخری وکٹ پرمزید اضافہ کرنے کی کوشش کرے گی۔پاکستانی بولرزمیں یاسرشاہ نے چھ،محمد عباس نے دو جبکہ محمد عامر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

برج ٹائون میں ٹیسٹ نہ جیتنے کی پاکستانی روایت برقرار

188رنزکے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ لائن کی بدترین ناکامی سے دوچار ہوکرپاکستان ٹیم برج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے