Clicky

ہوم / اہم موضوعات / ایک میچ میں2نروس نائنٹیز،یاسرشاہ دوسری اننگزکابادشاہ[ریکارڈز]

ایک میچ میں2نروس نائنٹیز،یاسرشاہ دوسری اننگزکابادشاہ[ریکارڈز]

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان برج ٹائون میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مصباح الحق کے 99رنز پر آئوٹ ہوجانے کے بعد اگلی اننگزمیں ویسٹ انڈیزکے شائی ہوپ بھی90رنزپر آئوٹ ہوکرنروس نائنٹیز کا شکار بنے۔ یہ پاک-ویسٹ انڈیز ٹیسٹ مقابلوں کی تاریخ میں محض تیسرا موقع ہے جب ایک ہی میچ میں دو پلیئرزکو نروس نائنٹیز کا سامنا کرنا پڑا۔

اس سے قبل 1977ء جارج ٹائون(گیانا)میں ویسٹ انڈیزکے گورڈن گرینج(91اور96) میچ کی دونوں اننگزمیں نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے تھے جبکہ 2016ء کے ابوظہبی ٹیسٹ میں کپتان مصباح الحق(96)اورویسٹ انڈیزکے جرمین بلیک ووڈ (95)اس صورتحال سے دوچار ہوئے تھے۔

شائی ہوپ پاکستان کے خلاف نروس نائنٹیز کا شکار ہونے والے نویں ویسٹ انڈین بیٹسمین بن گئے ہیں۔گورڈن گرینج اور شیونارائن چندرپال سب سے زیادہ2،2بار اس صورتحال سے دوچار ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:   دوسری اننگز کا ہیرویاسرشاہ پھر چھا گیا

یاسرشاہ دوسری اننگزکا بادشاہ

یاسرشاہ نے ویسٹ انڈیزکی دوسری اننگزمیں آخری وکٹ گرنے سے قبل90رنزکے عوض6 وکٹیں حاصل کرکے گزشتہ تین سالوں (4مئی2015ء سے)حریف ٹیم کی دوسری(میچ کی تیسری یاچوتھی ) اننگز میں اپنی وکٹوں کی تعداد59کرلی ہے جو اس عرصے میں 20 سے کم ٹیسٹ کھیلنے والے کسی بھی بولر کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔

مجموعی طورپراس فہرست میں صرف روی چندرن ایشوین ،یاسرشاہ سے آگے ہیں تاہم اُس نے 25زائد وکٹوں کیلئے پانچ زائد ٹیسٹ بھی کھیلے ہیں اور اُن کی یہ کارکردگی ’ہوم ایڈوانٹیج‘ ہی بدولت ممکن ہوئی ہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاک بھارت میچ کے 10اہم حقائق و ریکارڈز

پاکستان بھارت کے درمیان برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی 124رنز کی کامیابی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے