Clicky

ہوم / اہم موضوعات / پاک ویسٹ انڈیزتاریخ کی بدترین بیٹنگ کا ریکارڈبرابر

پاک ویسٹ انڈیزتاریخ کی بدترین بیٹنگ کا ریکارڈبرابر

ویسٹ انڈیز کے خلاف برج ٹائون ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان ٹیم 188رنزکے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 36کے مجموعی اسکورپرسات وکٹیں گنوابیٹھی جو دونوں ممالک کے درمیان کسی بھی ٹیسٹ میچ میں 7وکٹیں گرنے پر کم ترین رنز کا مشترکہ طورپر بدترین ریکارڈ ہے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیزکو 1986ء میں فیصل آبادکے مقام پر 36/7کی صورتحال سے دوچار ہونا پڑاتھا۔آج کی اننگز سے قبل پاکستان کا ویسٹ انڈیزکے خلاف7وکٹیں گنوانے پر کم ترین اسکور68رنزتھا جو اُس نے 1988ء میں پورٹ آف اسپین کے مقام پر بنایاتھامگر اس کے باوجود پاکستان ٹیم سلیم ملک اور وکٹ کیپرسلیم یوسف کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 194رنزبنانے میں کامیاب رہی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کا کسی بھی ٹیم کے خلاف7وکٹیں گرنے پر کم ترین اسکور25رنزہے جو اُس نے نومبر1981ء میں پرتھ کے مقام پر میزبان آسٹریلیاکے خلاف بنایاتھا۔جس کے بعد پاکستانی بیٹنگ لائن آج اپنی تاریخ کی دوسری بدترین ناکامی(7/36) سے دوچار ہوئی۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاک بھارت میچ کے 10اہم حقائق و ریکارڈز

پاکستان بھارت کے درمیان برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی 124رنز کی کامیابی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے