Clicky

ہوم / اہم موضوعات / آئی سی سی میٹنگ، ستمبرمیں ورلڈالیون پاکستان آنے کی منظوری

آئی سی سی میٹنگ، ستمبرمیں ورلڈالیون پاکستان آنے کی منظوری

پاکستان کرکٹ بورڈکی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے دعویٰ کیاہے کہ آئی سی سی میٹنگ میں جہاں بگ تھری اور ریونیوکے فارمولے میں تبدیلی پر اتفاق ہوگیاہے ،وہیں ستمبر میں ورلڈالیون ٹیم کے پاکستان بھیجنے کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔

نجم سیٹھی نے ٹوئٹ میں کہاہے کہ آئی سی سی کے ماہرین نے پاکستان میں سیکورٹی حالات سے متعلق جائلزکلارک کی سیکورٹی رپورٹ کا جائزہ لیاہے جس کے بعد ستمبرکے آخرمیں موجودہ ٹاپ پلیئرزپرمشتمل آئی سی سی ورلڈالیون ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہرکی گئی ہے۔

نجم سیٹھی نے ایک اور ٹوئٹ میں کہاہے کہ پی سی بی نے بھارتی بورڈسے کہاہے کہ 2014ء میں کئے گئے معائدے کے تحت باہمی سیریز نہ کھیلنے پر پی سی بی بھارتی بورڈکے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کرنے جارہاہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

کمزورپیٹ کے پی سی بی حکام کو پھر سبکی کا سامنا

یہ خبر اب ایک مذاق ہی بن رہ گئی ہے کہ ’فلاں ٹیم پاکستان کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے