Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / انگلینڈ / ایک سیریزمیں زیادہ رنزکا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا

ایک سیریزمیں زیادہ رنزکا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا

بھارت اور انگلینڈکے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈ ے میچوں کی سیریزمیں بیٹسمینوں کے بلوں سے رنز کا سیلاب اُمڈ آیا۔

سیریزکے تینوں میچوں میں دونوں ٹیموں کی جانب سے ہر اننگزمیں300 سے زائد رنزبنے۔سیریزکا کم ترین اسکور316/9رنزرہا جو آخری میچ میں بھارت نے بنایا۔اس سیریزمیں دونوں ٹیموں کی جانب سے مجموعی طورپر 2090رنزبنے جو تین یا اس سے کم میچوں کی دوطرفہ سیریزمیں زیادہ رنزکا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

اس سے تین میچوں کی ایک دوطرفہ سیریزمیں سب سے زیادہ رنز 2007ء میں ایشیاالیون اورافریقہ الیون کے درمیان کھیلی گئی ایفروایشیا سیریزمیں بنے تھے جب دونوں براعظموں کے بلے بازوں نے 1892رنزبناڈالے تھے جبکہ تیسرے نمبرپر بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2009/10ء کی سیریزہے جس میں 1884 رنز بنے تھے۔

اب تک تاریخ میں صرف تین بار ہی تین میچوں کی ایک سیریزمیں1800 سے زائد رنز بن سکے ہیں جبکہ حالیہ بھارت- انگلینڈ سیریزایسی واحد سیریز ہے جس میں رنزکا مجموعہ 2ہزار کی حد بھی عبورکرگیا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

انگلینڈنے بالآخر بھارت میں فتح کا منہ دیکھ لیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے بھارتی سرزمین پر بالاآخربھارت کے حالیہ دورے میں پہلی فتح کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے