Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / آسٹریلیا / خاتون کرکٹرزکوجنسی ہراساں کرنے پر اسٹیواوکیفی پرپابندی عائد

خاتون کرکٹرزکوجنسی ہراساں کرنے پر اسٹیواوکیفی پرپابندی عائد

آسٹریلوی ٹیم کے اہم اسپنر اسٹیو اوکیفی پر 20ہزار ڈالرزجرمانے اور ڈومیسٹک میچوں پر پابندی کے پیچھے کی کہانی منظر عام پر آگئی ہے۔

یہ انکشاف ہواہے کہ اسٹیواوکیفی پرجرمانے اور ڈومیسٹک پابندی کے پیچھے اُن کی خاتون کرکٹررچل ہینس کوجنسی طورپر ہراساں کرنے کا واقعہ ہے ۔واضح رہے کہ رِچل ہینس حالیہ نیوسائوتھ ویلز کے سیزن میں وہ اُن کی پارٹنر تھیں۔

چینل9کے صحافی نیل برین نے تصدیق کی ہے کہ اسٹیواوکیفی نے رِچل پر جنسی فطرت کے حوالے سے بات کی تھی اور یہ بھی حقیقت ہے کہ وہ بات انتہائی غیرمہذب اندازمیں کی تھی۔جس کے نتیجے پر اُس پر 20ہزار ڈالرزجرمانہ اور اگلے متاڈورکپ کھیلنے پر پابندی عائد کی گئی۔

واضح رہے کہ30سالہ رِچل ہینس آسٹریلین ویمن ٹیم کی رکن ہے جو تین ٹیسٹ،34ون ڈے اور 27 ٹوئنٹی20 انٹرنیشنلز بھی کھیل چکی ہیں

loading...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے