Clicky

ہوم / اہم موضوعات / کیون پیٹرسن نے نجم سیٹھی کو جھوٹا ثابت کردیا

کیون پیٹرسن نے نجم سیٹھی کو جھوٹا ثابت کردیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل انگلش کھلاڑی کیون پیٹرسن نے پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی کو جھوٹا ثابت کردیا ہے جن کا کہناہے کہ پی ایس ایل فائنل کے لیے لاہور نہ آنے کے فیصلے کا عمران خان کے بیان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ نجم سیٹھی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے ٹاپ کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستان آنے سے انکارکے بعد کہاتھا کہ یہ کھلاڑی پاکستان آنے کیلئے تیار تھے مگر عمران خان کے بیان کے بعد انہوں نے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل فائنل کیلئے کچھ غیر ملکی کرکٹرز نے سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا جن میں انگلش کھلاڑی کیون پیٹرسن بھی شامل ہیں۔

گزشتہ روز کیون پیٹرسن نے ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل نہ کھیلنے کے بارے میں بے بنیاد خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان نہ جانے کا فیصلہ اپنے خاندان سے مشاورت کے بعد کیا، لاہور نہ آنے کے فیصلے کا عمران خان کے بیان سے کوئی تعلق نہیں ہے درحقیقت وہ اور ان کے اہلخانہ ایونٹ شروع ہونے سے پہلے ہی پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کرچکے تھے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

فکسنگ اسکینڈل:الزامات لگانے والے خود پھنس گئے

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ ’پانامہ اسکینڈل‘سے بھی بڑا کیس بن گیا ہے جس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے