Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اسپورٹس لنک میگزین / پی ایس ایل 2: چھکوں ودیگربیٹنگ اعدادوشمارمیں کونسی ٹیم آگے

پی ایس ایل 2: چھکوں ودیگربیٹنگ اعدادوشمارمیں کونسی ٹیم آگے

پی ایس ایل 2017ء کی ٹیموں میں بیٹنگ اعدادوشمارکے اعتبار سے کراچی کنگزکی ٹیم سب سے مضبوط دکھائی دیتی ہے جس میں شامل کرس گیل کو مختصرفارمیٹ کے میچوں میں سب سے زیادہ رنز، سنچریاں اور چھکے لگانے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ اس ٹیم میں شامل20میں سے چھ کھلاڑیوں کو چارہزارجبکہ آٹھ کھلاڑیوں کو اس فارمیٹ میں دوہزار سے زائد رنزبنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

جس سے اندازہ لگانامشکل نہیںکہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں اعدادوشمارکی کسوٹی پر کراچی کنگزکی بیٹنگ لائن ہی سب سے مضبوط ہے۔جن کے پلیئرزکی سنچریوں کی مجموعی تعداد26بنتی ہے جبکہ دیگر ٹیموں میں کسی کی بھی مجموعی سنچریاں 14سے زائد نہیں ہے حتیٰ کہ جتنی سنچریاں(18) کراچی کنگزکے اکیلے کرس گیل کی ہیں،اُتنی کسی ٹیم کی مجموعی سنچریاں بھی نہیں ہیں۔

’اسپورٹس لنک‘ کے تازہ ایڈیشن کا سرورق
’اسپورٹس لنک‘ کے تازہ ایڈیشن کا سرورق

کراچی کنگزکی ٹیم میں کرس گیل کے علاوہ مہیلا جے وردنے اس فارمیٹ میں تین، شاہ زیب حسن اور خرم منظور2،2جبکہ روی بوپارہ ایک سنچری اسکورکرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

بیٹنگ اعدادوشمار میں دفاعی چیمپئن اسلام آبادیونائیٹڈ کی ٹیم سب سے کمزور دکھائی دیتی ہے جو واحد ٹیم ہے جس کی مجموعی اوسط 20رنز فی وکٹ سے بھی کم ہے۔اس طرح وہ واحد ٹیم ہے جس کے بلے بازوں کے مجموعی چوکے دوہزار سے کم اور چھکے ایک ہزار سے کم ہیں جبکہ دیگر سبھی ٹیموں میں شامل پلیئرزکے مجموعی چوکے اور چھکے اس ’’لیول‘‘پرپورااُترتے ہیں۔

پشاورزلمی رنز اور اوسط کے اعتبار سے دوسری عمدہ سائیڈدکھائی دیتی ہے جبکہ اس کے پلیئرزکی مجموعی سنچریوں کی تعداد8بنتی ہے تاہم ففٹیوں کے خانے میں 254کے ہندسے کا اندراج پشاورزلمی کے اسکواڈکے اچھی بیٹنگ لائن ہونے کی نشاندہی کررہاہے۔

میچوں کے اعتبار سے پشاورزلمی سب سے تجربہ کار ٹیم ہے جس کے 20پلیئرزکا مجموعی تجربہ 2619میچز بنتا ہے جس کے بعد صرف کراچی کنگزہی دوسری ایسی ٹیم ہے جس کے پلیئرز دوہزار سے زائد میچوں کا تجربہ رکھتے ہیں۔اس دوڑمیں لاہورقلندرزکی ٹیم سب سے پیچھے دکھائی دیتی ہے۔

پی ایس ایل2017ء میں شریک ہر ٹیم کے 20پلیئرزکے مجموعی بیٹنگ اعدادوشمارکے موازنے پر مشتمل خصوصی رپورٹ پاکستان میں کھیلوں کے سرفہرست میگزین ’’اسپورٹس لنک‘‘ میں ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔ تین صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں تمام ٹیموں کے مجموعی بیٹنگ اعدادوشمارکے موازنے کے علاوہ ہرٹیم کے تمام20کھلاڑیوں کے بیٹنگ ریکارڈزاوراعدادوشمار شائع کئے گئے ہیں۔

اس رپورٹ میں ہر ٹیم میں شامل پانچ اور چار ہزارسے زیادہ رنزبنانے والے کھلاڑیوں کا موازنے سمیت کئی پہلو سے اعدادوشمار کا موازنہ پیش کیا گیاہے۔

’اسپورٹس لنک‘ میگزین اپنے شہرمیں حاصل کرنے میں دشواری کی صورت میں نیچے دئیے گئے چارٹ میں اپنے شہر میں موجود ہمارے ڈسٹری بیوٹر/ایجنٹ سے رابطہ کریں

پاکستان بھر میں ’اسپورٹس لنک‘ کے ڈسٹری بیوٹرز

میگزین حاصل کرنے کیلئے اپنے شہر کے ڈسٹری بیوٹررابطہ کریں
میگزین براہ راست دفتر سے حاصل کرنے کیلئے اس نمبرپر رابطہ کریں (2156763-0333)
شہرڈسٹری بیوٹررابطہ نمبر
کراچیسٹی نیوزپیپر ایجنسی0321-2068571
پشاورزرباغ نیوزایجسی0300-5930230
حیدرآباد + اندرونِ سندھفاروق برادرز0342-33338383
کوئٹہانصاری بک اسٹال / ایجنسی0333-7842310
لاہورگلزار نیوزایجنسی0322-4364606
مانسہرہحاجی نعیم نیوزایجنسی 0323-5359224
بنوںنوردرازنیوزایجنسی0332-9738288
ڈیرہ اسماعیل خاناسٹارنیوزایجنسی0334-9738040
بہاولپورچوہدری امتیازنیوزایجنسی0300-9683501
سرگودھاپاک نیوزایجنسی0344-7475344
بھکرپاکستان اسٹینڈربک اسٹال0334-79333942
راولپنڈیپنجاب نیوزایجنسی0332-5120130
صادق آبادچوہدری نیوزایجنٹ0333-7452600
جھنگ صدرشیخ محمدحسین نیوزایجنسی0333-6752004
مردانحارث نیوزایجنسی0300-5713186
خان پورانیس بک ڈپو068-5572654
لورالائی انبالہ نیوزایجنسی0322-8125166
رحیم یارخانچوہدری امانت علی اینڈسنز068-5872626
فیصل آبادزبیربک ڈپو0333-6504520
خضداربلوچستان نیوزایجنسی0333-7983728
تربتپاک نیوزایجنسی0321-8091190
کوٹلہ عرب علیچوہدری نیوزایجنٹ0301-6299433
گوادراکبرنیوزایجنسی0333-3435609
دیپال پور( اوکاڑہ)طاہربک اسٹال0300-4059957
ڈیرہ غازی خاننصیرنیوزایجنسی0334-6781558
سیالکوٹملک اینڈسنز0300-8711949
اوکاڑہرحمت نیوزایجنسی0343-6755547
ملتانملک نیوزایجنسی0300-6334859
میانوالیمحمد ی نیوزایجنسی0335-8727556
بیلہ (بلوچستان)انوربک اسٹال0345-8926243
اٹکنیوتشکیل بک ڈپو0334-5003495
گوجرانوالہاقبال پرویزنیوزایجنٹ0333-8103489
گجراتخالد بک اسٹال0333-8443093
ٹوبہ ٹیک سنگھجنگ نیوزایجنسی0333-8443093
مظفر گڑھالحبیب نیوزایجنسی0333-6031077
سلانوالیاکبربک ڈِپو048-6532047
قصورامجد نیوزایجنسی0300-4992290

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزمسلسل دوسری بار فائنل میں ناکام

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مسلسل دوسری بار پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے کے باوجود …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے