Clicky

ہوم / اہم موضوعات / ویسٹ انڈیزپاکستان آنے پر رضامند ،18مارچ کو پہلا میچ

ویسٹ انڈیزپاکستان آنے پر رضامند ،18مارچ کو پہلا میچ

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ رواں سال مارچ میں پاکستان میں دو ٹوئنٹی20انٹرنیشنل میچوں کی سیریزکھیلنے کیلئے سنجیدگی سے غور کررہااور اس کیلئے نیم رضامند ہوچکا ہے تاہم اس کا دارومدار سیکورٹی کلیئرنس اور ویپا (WIPA)ویسٹ انڈین پلیئرزایسوسی ایشن کے ساتھ معائدے پر ہوگا۔

پی سی بی کی جانب سے سیکورٹی پلان موصول ہونے کے بعد ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے ازخود دورے میں دلچسپی لینا شروع کردی ہے کیونکہ اس کے عوض پاکستان بھی امریکہ میں اُس کے ساتھ باہمی سیریز کھیلے گا۔ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے منیجرآف کرکٹ آپریشنز رونالڈہولڈرنے کہاہے کہ ’’ ہمیں پاکستان میں دو ٹوئنٹی20میچز کھیلنے کی دعوت ملی ہے اور سیکورٹی پلان بھی مل گیاہے‘‘۔

’’ ہم نے یہ پلان اپنے انٹرنیشنل سیکورٹی منیجر کو آگے بھیج دیاہے جس نے آگے ویسٹ انڈیز پلیئرزایسوسی ایشن اور آزاد انٹرنیشنل سیکورٹی فرم (جس کی ہم نے خدمات حاصل کی ہیں)فارورڈکردی ہے۔ان دونوں کی جانب سے رپورٹس اور سفارش موصول ہونے کے بعد ہی ہم پی سی بی سے وینیوز اور دیگر معاملات طے کریں گے‘‘

واضح رہے کہ آئی سی سی کے حالیہ اجلاس کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈین بورڈسے پاکستان میں سیریز کھیلنے کیلئے رضامندکیاتھا۔امکان ہے کہ یہ دونوں میچز لاہورمیں 18اور19مارچ کو ہوں گے جس کے فوری بعد دونوں ٹیمیں امریکہ کی ریاست فلوریڈاکا رخ کریں گی جہاں دو ٹیموں کے درمیان مزید دو ٹوئنٹی20انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

قذافی اسٹیڈیم پھر آبادہوگا،بڑی سیریز کا امکان

پی ایس ایل 2کے فائنل کے کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی …

ایک تبصرہ

  1. Na g.itni asni cy nae ay ga

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے