Clicky

ہوم / اسپورٹس لنک میگزین / ’اسپورٹس لنک‘کا فروری کا پہلا ایڈیشن شائع ہوگیا

’اسپورٹس لنک‘کا فروری کا پہلا ایڈیشن شائع ہوگیا

پاکستان میں کھیلوں کے سرفہرست میگزین ’’اسپورٹس لنک‘‘ کا5 تا11 فروری2017ء کا تازہ ایڈیشن شائع ہوگیاہے۔

جس میں کئی مستقل معلوماتی سلسلوں کے علاوہ تازہ حالات کااحاطہ کرتے ہوئے مضامین شائع کئے گئے ہیں جبکہ حقائق اور دلائل پر مشتمل کئی رپورٹس بھی نئے ایڈیشن میں شامل کی گئی ہیں جن میں چندایک درج ذیل ہیں۔

دنیا ئے کرکٹ کی ’دلکش‘ الیون
دُنیا کے خوبصورت اور ہینڈ سم کرکٹرزپر مشتمل ’ ورلڈدلکش الیون‘ کی تشکیل ،جس میں خوبصورتی کو ترجیح دیتے ہوئے ہر بیٹنگ پوزیشن،لوئرآرڈر،آل رائونڈرزاوربولرزکی ٹیم منتخب کی گئی ہے ،اس میں تین پاکستانی کرکٹرز میں شامل ہیں۔

آسمان سے گری ٹیم کو کھجور میں اَٹکانے کی کوشش!!
پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اور مجوزہ ’تبدیلیوں‘کے اچھے اوربرے اثرات کا جائزہ کرتا خصوصی جائزہ جسے قارئین کیلئے معروف رائٹرایم اے بی نے تحریرکیاہے۔

سابق کرکٹرزکا خود ہی کھیل سے ’کھلواڑ‘ !!
ٹی وی اسکرینوں پر ماہر کر بیٹھ جانے والے سابق کرکٹرزکی فراہم کردہ غلط معلومات پر حقائق اور ریکارڈز کے تناظر میں جائزہ جس میں انجانے میں سہی مگر وہ کرکٹ کے حقیقی دشمن کا کردار ادا کررہے ہیں ۔جو اپنی سراسرغلط اور اندھی تنقیدکے سبب شائقین کرکٹ کا دل کھیل سے ہی اُچاٹ کررہے ہیں۔ اُن کی تنقید کا ریکارڈزاوراعدادوشمارکی روشنی میں خصوصی جائزہ ’اسپورٹس لنک‘ کے تازہ ایڈیشن میں شائع کیا گیاہے۔

پاکستان کی ورلڈکپ میں براہ راست شرکت کا امکان روشن
ّّورلڈکپ2019ء کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے کی 30ستمبر2017ء کی کٹ آف ڈیٹ تک آنے والی ون ڈ ے سیریز کے تمام ممکنہ نتائج کے لوئررینک ٹیمو ں کی رینکنگ پراثرات کا تفصیلی جائزہ اور پاک آسٹریلیاوانگلینڈ-بھارت ون ڈے سیریزکے اختتام پر جاری ہونے والی ٹیموں اورپلیئرزکی رینکنگ کے مکمل اُتارچڑھائوتفصیلی طورپر شائع کئے گئے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ سیریزمیں صرف ٹاپ پلیئرزکی رینکنگ شائع کی جاتی ہے لیکن ’’اسپورٹس لنک‘ سیریزمیں شامل ہرپاکستانی کرکٹرزکی رینکنگ کے اُتارچڑھائو شائع کرتاہے۔

دورہ آسٹریلیا، گرین شرٹس ایک قدم آگے رہے

پاکستان کے حالیہ دورۂ آسٹریلیاکے گزشتہ ٹورزسے موازنہ۔اس بار پاکستانی کھلاڑیوں اور ٹیم نے وہ اعزازات حاصل کئے جو اس سے قبل کسی بھی آسڑیلین ٹورمیں پہلے نہیں حاصل ہوسکے تھے۔ اعدادوشماراور سابقہ ریکارڈز کی روشنی میں پاکستان ٹیم کے ’مثبت پہلو‘ کا خصوصی جائزہ

ریکارڈبک

گزشتہ ہفتے کھیلے گئے ( پاک آسٹریلیا، بھارت انگلینڈ اور جنوبی افریقہ اور سری لنکا)میچوں میں بننے اور ٹوٹنے والے ریکارڈز کا احوال

آئن بوتھم کے کارنامے

لاثانی پلیئرآف دی ویک میں شامل آئن بوتھم کے ون ڈے کرکٹ میں انجام دئیے گئے کارنامے اور قائم کردہ عالمی و قومی ریکارڈز کا مکمل احوال پیش کیا گیاہے۔اس سے آپ جان سکیں گے کہ اُس وقت دُنیاکے دیگر آل رائونڈر آئن بوتھم سے کتنا آگے تھے یا کتنے پیچھے تھے؟

انٹرویوز

’اسپورٹس لنک‘کے تازہ ایڈیشن میں پاکستانی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق، بھارتی بولر محمد شامی اور پاکستانی آل رائونڈر فواد عالم کے انٹرویوز شائع کئے گئے ہیں۔

پی ایس ایل کا وائرس بے قابو
پاکستان سوپرلیگ کیلئے مختلف فرنچائزڈٹیموں کی تیاری، اُن کے انداز،نئی جرسی کی لائونچنگ اور دیگر سرگرمیوں کا احوال تازہ ’اسپورٹس لنک‘ کا حصہ بنایا گیاہے۔

کھلاڑیوں کی میدانوں سے باہرکی سرگرمیاں:
ہمیشہ کی طرح اپنے تازہ ایڈیشن میں بھی ’اسپورٹس لنک‘ نے انٹرنیشنل اسپورٹس اسٹارزاورکرکٹرزکی کھیل سے ہٹ کی نجی زندگی کے مصروفیات اورسرگرمیوں کا احوال پیش کیا گیاہے۔

شاہد آفریدی بمقابلہ شرجیل خان

’اسپورٹس لنک‘ نے اپنے سلسلے ’موازنہ‘ میں شرجیل خان کے اب تک کھیلے گئے میچوں کے عین برابر شاہد آفریدی کے کیریئر کے پہلے ون ڈے اور ٹوئنٹی20میں کارکردگی کا خصوصی موازنہ پیش کیا گیاہے۔یہ ’موازنہ‘قارئین کے بے حد اصرار پر شائع کیا گیاہے جبکہ اگلے ہفتے ویرات کوہلی اور بابراعظم کا ’موازنہ‘ پیش کیا جائے گا۔

ڈبلیو ڈبلیو ای میں شرکت کرنے والے پہلے پاکستانی ریسلر مصطفی علی کی دبنگ انٹری

امریکہ میں کھیلے جانے والے ڈبلیوڈبلیو ای میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پہلے ریسلر مصطفی علی کی دبنگ انٹری کا احوال اور کھیلے گئے دیگر مقابلوں کی مکمل تفصیلات تازہ ایڈیشن میں شائع کی گئی ہیں۔

پاکستان کا مقبول ترین میگزین حاصل کرنے میں اگر آپ کو کس قسم کی مشکلات کا سامناہے تو درج ذیل چارٹ میں دئیے گئے ہر شہر کیلئے ہمارے ڈسٹری بیوٹر یا ایجنٹ سے رابطہ کرکے میگزین باآسانی حاصل کیا جاسکتاہے۔

پاکستان بھر میں ’اسپورٹس لنک‘ کے ڈسٹری بیوٹرز

میگزین حاصل کرنے کیلئے اپنے شہر کے ڈسٹری بیوٹررابطہ کریں
میگزین براہ راست دفتر سے حاصل کرنے کیلئے اس نمبرپر رابطہ کریں (2156763-0333)
شہرڈسٹری بیوٹررابطہ نمبر
کراچیسٹی نیوزپیپر ایجنسی0321-2068571
پشاورزرباغ نیوزایجسی0300-5930230
حیدرآباد + اندرونِ سندھفاروق برادرز0342-33338383
کوئٹہانصاری بک اسٹال / ایجنسی0333-7842310
لاہورگلزار نیوزایجنسی0322-4364606
مانسہرہحاجی نعیم نیوزایجنسی 0323-5359224
بنوںنوردرازنیوزایجنسی0332-9738288
ڈیرہ اسماعیل خاناسٹارنیوزایجنسی0334-9738040
بہاولپورچوہدری امتیازنیوزایجنسی0300-9683501
سرگودھاپاک نیوزایجنسی0344-7475344
بھکرپاکستان اسٹینڈربک اسٹال0334-79333942
راولپنڈیپنجاب نیوزایجنسی0332-5120130
صادق آبادچوہدری نیوزایجنٹ0333-7452600
جھنگ صدرشیخ محمدحسین نیوزایجنسی0333-6752004
مردانحارث نیوزایجنسی0300-5713186
خان پورانیس بک ڈپو068-5572654
لورالائی انبالہ نیوزایجنسی0322-8125166
رحیم یارخانچوہدری امانت علی اینڈسنز068-5872626
فیصل آبادزبیربک ڈپو0333-6504520
خضداربلوچستان نیوزایجنسی0333-7983728
تربتپاک نیوزایجنسی0321-8091190
کوٹلہ عرب علیچوہدری نیوزایجنٹ0301-6299433
گوادراکبرنیوزایجنسی0333-3435609
دیپال پور( اوکاڑہ)طاہربک اسٹال0300-4059957
ڈیرہ غازی خاننصیرنیوزایجنسی0334-6781558
سیالکوٹملک اینڈسنز0300-8711949
اوکاڑہرحمت نیوزایجنسی0343-6755547
ملتانملک نیوزایجنسی0300-6334859
میانوالیمحمد ی نیوزایجنسی0335-8727556
بیلہ (بلوچستان)انوربک اسٹال0345-8926243
اٹکنیوتشکیل بک ڈپو0334-5003495
گوجرانوالہاقبال پرویزنیوزایجنٹ0333-8103489
گجراتخالد بک اسٹال0333-8443093
ٹوبہ ٹیک سنگھجنگ نیوزایجنسی0333-8443093
مظفر گڑھالحبیب نیوزایجنسی0333-6031077
سلانوالیاکبربک ڈِپو048-6532047
قصورامجد نیوزایجنسی0300-4992290

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاکستان بھر میں ’اسپورٹس لنک‘ کے ڈسٹری بیوٹرز

پاکستا ن میں کھیلوں کا سب سے زیادہ پڑھا جانے والے ہفت میگزین ’’اسپورٹس لنک‘‘ حاصل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے