Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / وسیم اکرم نے آئی پی ایل چھوڑ دی

وسیم اکرم نے آئی پی ایل چھوڑ دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم آئی پی ایل2017ء میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے منیجنگ ڈائریکٹر اورسی ای او وینکے میسوری نے تصدیق کی ہے کہ وسیم اکرم رواں سال کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے بولنگ کوچ نہیں ہوں گے اورہم اُنہیں بہت زیادہ مس کریں گے جنہوں نے 2012ء اور2014ء میں ٹیم کی فتوحات میں نمایاں کردار اداکیاتھا۔

وسیم اکرم نے بھی آئی ایل چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ مجھے کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے ساتھ کام کرنا اچھا لگا ہے اوراُس کے ساتھ گزشتہ چند سالوں کے ساتھ کو بہت انجوائے کیا۔اب میں ایک بڑی ٹیم کا ڈریسنگ روم مس کروں گا تاہم اُن کی کامیابی کیلئے دعاگوہوں۔

واضح رہے کہ 50سالہ وسیم اکرم 2010ء سے کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے ساتھ وابستہ تھے،اب وہ پاکستان سپرلیگ کی فرنچائزاسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ منسلک ہوچکے ہیں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

آئی پی ایل سے آؤٹ ہونے کے بعد عرفان پٹھان ڈٹ گئے

آئی پی ایل 2017 ء کیلئے کسی ٹیم میں منتخب نہ ہونے پربھارتی آل رائونڈر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے