Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / پی ایس ایل 2017ء / فکسنگ الزامات: وسیم اکرم کا پی ایس ایل چھوڑنے پر غور

فکسنگ الزامات: وسیم اکرم کا پی ایس ایل چھوڑنے پر غور

اپنی فرنچائز کے کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کے فکسنگ اسکینڈل میں اُلجھنے اوربعدازاں سابق کرکٹرزکے الزامات کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم پی ایس ایل چھوڑنے پر غورکررہے ہیں۔

سابق کرکٹرزکی جانب سے الزامات کے بعد وہ شدیدپریشان اور دلبرداشتہ ہیں۔پاکستان کے موقر روزنامے ’جنگ‘ نے بھی اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں لکھاہے کہ وسیم اکرم نے ٹیم کوچ ڈین جونز اورفرنچائزمالک کے کہنے پر بمشکل استعفیٰ نہ دینے پر راضی ہوئے تھے حالانکہ وہ اس کا فیصلہ کرچکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  شرجیل اورخالدلطیف پر تاحیات پابندی کافیصلہ

وسیم اکرم کا کہناتھا کہ سابق کھلاڑیوں خصوصاً سرفرازاحمد کی جانب سے گھٹیا الزامات سے اُن کی ساکھ خراب ہوئی ہے، اس لئے وہ مزیدکام کرنے کے بجائے گھر جانے کو ترجیح دیں گے۔وسیم اکرم نے اسلام آبادیونائیٹڈ کے مالکان سے یہی کہاہے کہ وہ اس ماحول اور گندمیں مزید کام نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم پاکستان سپرلیگ کے ایمبیسڈر بھی ہیں لیکن وہ موجودہ حالات سے سخت پریشان اور دلبرداشتہ ہیں۔ اس لئے وہ کسی بھی وقت اسلام آبادیونائیٹڈ اور پی ایس ایل چھوڑنے کا اعلان کرسکتے ہیں۔

Are you like the post

Yes
No

User Rating: 4.6 ( 1 votes)

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

بکی کی اطلاع دینے پرپاکستانی کرکٹرکی جان خطرے میں

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن قانون میں میچ یا اسپاٹ فکسنگ کیلئے رابطہ کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے