Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / آف دی فیلڈ / وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری

وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری

نئے سال کے آغاز میں ہی پاکستان کرکٹرزمختلف آزمائشوں میں پھنس گئے ہیں۔والدہ کے انتقال کے سبب محمد عرفان دورۂ آسٹریلیا چھوڑ کر وطن واپس آگئے ہیں تو یہی قدم سرفرازاحمد کو اپنی والدہ کی علالت کے سبب اُٹھانا پڑاہے۔

نہ صرف موجودبلکہ سابق پاکستانی کرکٹرزکیلئے نئے سال کے آغاز میں ہی مشکلات کھڑی ہوگئی ہیں۔ پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم کے خلاف کراچی کی ایک عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے ایک کیس کی گزشتہ31 سماعتوں میں پیش نہ ہونے پر سابق کرکٹر کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں ۔عدالت نے اب وسیم اکرم کو 17جنوری تک پیش ہونے کا حکم دیاہے۔

واضح رہے کہ بہادرآبادتھانے میں وسیم اکرم ہی کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے جو اُن پر گاڑی پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں درج کرایاگیاتھالیکن وسیم اکرم اپنی مصروفیات کے سبب اس کیس کی سماعت کیلئے پیش نہیں ہوسکے ہیں۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

فکسنگ الزامات: وسیم اکرم کا پی ایس ایل چھوڑنے پر غور

اپنی فرنچائز کے کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کے فکسنگ اسکینڈل میں اُلجھنے اوربعدازاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے