Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / انگلینڈ / آخری بھارت- انگلینڈ میچ فکس ہونے کا شبہ

آخری بھارت- انگلینڈ میچ فکس ہونے کا شبہ

بھارت اور انگلینڈکے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈے میچوں کی سیریزکے آخری میچ میں ’’گڑبڑ‘‘کا امکان ظاہر اور بھارتی شائقین سمیت عالمی سطح پر اس میچ کے فکس ہونے کا شبہ ظاہرکیاجارہاہے۔

انگلینڈاور بھارت کے درمیان کولکتہ میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ پر فکس ہونے کا شبہ ہے۔اس حوالے سے بھارتی شائقین اورماہرین میں تشویش پائی جاتی ہے جبکہ ممکنہ طورپر آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ بھی اس کا نوٹس لے کرتحقیقات کرسکتاہے۔

واضح رہے کہ تیسرے ون ڈے میچ میں 322رنزکے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 45ویں اوورکے اختتام پر فتح کے قریب تھی جسے پانچ وکٹوں کی موجودگی میں آخری 30گیندوں پر47رنز درکار تھے۔بعدازاں ڈرامائی اندازمیں وکٹیں گرنے کے باوجود جب آخری اوورمیں بھارت کو فتح کیلئے 16رنزدرکارتھے تو کیدرجادھونے پہلی دوگیندوں پر چھکا اور چوکالگاکر مطلوبہ ہدف چار گیندوں پر صرف چھ رنز کردیاتھا۔

اس موقع پر حیران کن طورپر بارھواں کھلاڑی بیٹ تبدیل کرنے کیلئے گرائونڈمیں اُتراجس کی قطعاً ضرورت نہ تھی ۔بارھویں کھلاڑی سے’’ پیغام‘‘ موصول ہونے کے بعد کیدرجادھوکا بیٹ اچانک خاموش ہوگیاجس کے بعد وہ کوئی رن نہ بنا پائے۔ لیگ اسٹمپ پرپڑنے والی اوورکی تیسری گیندپر بڑی شاٹ نہ کھیلنا حیران کن تھاجبکہ چوتھی یارکربال پر بھی رن نہ بن پایا ۔

تیسرے ون ڈے میچ میں پہلی دوگیندوں ہر چھکا اور چوکا لگانے کے بعد  ٹیم منیجمنٹ کا ’’پیغام‘‘ ملنے کے بعد بھارتی بلےبازوں کا آخری چار گیندوں پر درکار 6 میں سے ایک رن بھی نہ بنانا صورتحال کو مشکوک بنارہاہے
تیسرے ون ڈے میچ میں پہلی دوگیندوں ہر چھکا اور چوکا لگانے کے بعد ٹیم منیجمنٹ کا ’’پیغام‘‘ ملنے کے بعد بھارتی بلےبازوں کا آخری چار گیندوں پر درکار 6 میں سے ایک رن بھی نہ بنانا صورتحال کو مشکوک بنارہاہے

آخری اوورکی پانچویں گیندپر جادھو سام بلنگزکو کیچ تھماکرچلتے بنے جس کے بعدآخری گیندپر بھونیشورکمارکا بیٹ بھی گیند کو نہ چھوسکا اور بھارتی ٹیم آخری چار گیندوں پر ایک بھی رن نہ بناکر پانچ رنزسے ہار گئی۔

اگرچہ میچ کے اختتامی مرحلے میں کسی بھی بیٹسمین کا نروس ہوجاناغیرمعمولی بات نہیں لیکن منیجمنٹ کی جانب سے پیغام موصول ہونے کے بعد کھیل میں ڈرامائی تبدیلی معاملے کو مشکوک بنارہی ہے۔

یہ معمول کی بات ہے کہ پانی پینے،گلوز،ہیلمٹ یا بیٹ تبدیل کرنے کے بہانے کھلاڑی منیجمنٹ سے ہدایت وصول کرتاہے جس کے تحت وہ آگے کھیلتا ہے۔اگر ایسی کوئی ہدایت پانے کے بعد کھیل میں ڈرامائی تبدیلی آئے تو اس پر شکوک بڑھ جاتے ہیں ۔اس لئے امکان ہے کہ بھارت میں اس حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کیا جاسکتاہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

فکسنگ اسکینڈل،سابق کرکٹرزنے بھی منہ کھول دئیے

پاکستان کرکٹ اس وقت اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں اُلجھی ہوئی ہے،ہرزبان پر حالیہ اور ماضی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے