Clicky

ہوم / اہم موضوعات / یاسرشاہ اوروہاب ریاض کے درمیان لڑائی کے بعد صلح

یاسرشاہ اوروہاب ریاض کے درمیان لڑائی کے بعد صلح

آسٹریلیا میں پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ اپنے ساتھی فاسٹ بولر وہاب ریاض وولن گابا میں اُلجھ پڑے تاہم بعد میں دونوں میں صلح بھی ہوگئی ۔

واقعہکے مطابق آسٹریلیا کے شہربرسبین کے وولن گابا اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن جاری تھا کہ فٹبال کھیلتے ہوئے یاسرشاہ اوروہاب ریاض کے درمیان معمولی بات پرتلخ کلامی ہوگئی ، اس سے پہلے کہ معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچتا ،وہاں موجود دیگر کھلاڑیوں اورٹیم انتظامیہ نے بیچ بچاؤ کرایا، ٹیم مینجمنٹ نے دونوں کھلاڑیوں کو گراؤنڈ سے باہر بھجوادیا۔

برسبین میں موجود ٹیم انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معمولی واقعہ تھا اور کھلاڑیوں کے درمیان ایسا ہو جاتا ہے ، اس کا ٹیم کی کارکردگی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

بعدازاں اطلاعات کے مطابق یاسرشاہ اور وہاب ریاض میں صلح ہوگئی ہے تاہم اس کی تصدیق پی سی بی نے تھی تاہم وہاب ریاض کی اہلیہ نے ٹوئٹرپرویڈیوشیئر کرکے صلح کی تصدیق کردی ہے۔اس ویڈیو میں وہاب ریاض اوریاسرشاہ یہ کہتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں کہ کھیل میں نوک جھونک ہوتی رہتی ہے اس لیے اسے لڑائی کا رنگ نہ دیا جائے

ہم ایک دوسرے کے خلاف نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف کرکٹرزہی نہیں بلکہ بھائی اوردوست بھی ہیں اوررہیں گے بھی اورپاکستان کے لیے ہمیشہ کھیلتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان سیریزکا پہلا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا جو دونوں ٹیموں کے درمیان تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ ہوگا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

وہاب ریاض کے والد انتقال کرگئے

آسٹریلیا سے وطن واپس آتے ہی قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے