Clicky

ہوم / آف دی فیلڈ / وریندرسہواگ سوشل میڈیاپرلاکھوں روپے کمانے لگے

وریندرسہواگ سوشل میڈیاپرلاکھوں روپے کمانے لگے

آجکل کرکٹر ز بھی ہاتھی کی مثال بن کررہ گئے ہیں جو ’سابق‘ہوکربھی اپنی آمدن کامیٹر رُکنے نہیں دیتے۔

بھارتی ٹیم کے سابق اوپنر وریندرسہواگ اس کی زندہ مثال ہیں جو گھربیٹھے سوشل میڈیا پر محض ’شغل میلہ‘ سے لاکھوں روپے کمانے لگے ہیں ۔بھارتی اخبار’ہندوستان ٹائمز‘کو انٹرویو میں سہواگ نے انکشا ف کیاہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران انہوں نے ٹوئٹرکے ذریعے 30لاکھ روپے کمائے ہیں۔

بہت سے برانڈاپنی تشہیری مہم کیلئے وریندرسہواگ سے رابطہ کرتے ہیں اوراُن کے ساتھ ٹوئٹ کرتے ہیں جس سے سابق بھارتی اوپنرزکو خاصامالی فائدہ بھی حاصل ہوتاہے۔واضح رہے کہ اس وقت ٹوئٹرزپروریندرسہوا گ کے فالوورز کی تعداد آٹھ ملین سے بھی زائد ہوچکی ہے۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

عاقب جاویدنے آصف زرداری سے سفارش کرانیکا اعتراف کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور لاہورقلندرزکے ڈائریکٹرکرکٹ آپریشنز عاقب جاوید نے ذکاء …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے