Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / ویرات کوہلی نے فٹنس کیلئے بڑی قربانی دیدی
ویرات کوہلی اور انوشکا کے ’ساتھ‘ کو طویل عرصہ ہوچکا ہے مگر تاحال دونوں طرف سے شادی کی ’اُمید‘ دکھائی نہیں دیتی

ویرات کوہلی نے فٹنس کیلئے بڑی قربانی دیدی

بھارتی کپتان ویرات کوہلی اس وقت کرکٹ پر چھائے ہوئے ہیں، ان کو اپنے ملک میں خاص طور پر کافی مقبولیت حاصل ہے جبکہ فیلڈ میں بھی ان کا انداز کپتانی جہاں کامیابی سے ہمکنار ہورہا ہے وہیں پر ان کا اپنا بیٹ بھی خوب گرج برس رہا ہے۔

ویرات کوہلی نے یہ سب کامیابی سیلفیز بناکر حاصل نہیں کی اور نہی اسٹائل مارکر انہوں نے خود کو بہت بڑا کرکٹر بنایا ہے بلکہ اس کے لئے انہوں نے بہت زیادہ محنت کی اور اپنی فٹنس کو ٹاپ لیول پر لے جانے کے لئے بہت سی چیزوں کی قربانی بھی دی ہے جس میں بٹر چکن اور مٹن رول بھی شامل ہیں، عام ایشیائی لوگوں کی طرح ویرات کوہلی بھی مرغن غذائوں کے بہت شوقین ہیں مگر اب انہیں اپنی فٹنس کے لئے بہت سی چیزوں سے ہاتھ کھینچنا پڑا ہے۔

ویرات کوہلی ٹریننگ کے دوران سیلفی لیتے ہوئے
ویرات کوہلی ٹریننگ کے دوران سیلفی لیتے ہوئے

بٹر چکن اور مٹن رول تو ان کو بہت زیادہ ہی پسند تھے لیکن اب وہ ان دونوں چیزوں کی جانب آنکھ اٹھاکر بھی نہیں دیکھتے۔ ٹیم کے سابق ٹرینر شنکر باسو بھی اس بات کا اعتراف کرتے ہیں ویرات کوہلی اتنے ہی فٹ ہیں جتنا کہ ٹینس سپر اسٹار نووک جوکووک ہیں۔

ویرات کوہلی شروع سے ایسے نہیں تھے، ان کے ساتھ کام کرنے والے بتاتے ہیں کہ کوہلی کی توجہ کھانے پینے پر ہی رہتی تھی۔ ان کے بچپن کے کوچ راج کمارشرما کہتے ہیں کہ کوہلی کی مرغوب غذا مٹن رولز اور بٹر چکن تھی، انہیں اس بات کا اعتراف ہے کہ کوہلی نے اپنی فٹنس کو ماڈرن گیم کے مطابق ڈھال لیا ہے۔

کوہلی نے ایک تقریب میں لوگوں کوو مشورہ دیا کہ وہ ریسٹورنٹس میں جانے کے بجائے گھر پر تیار کردہ تازہ کھانا ہی استعمال کریں، انہوں نے کہا کہ ’’ میں یہ نہیں کہتا کہ آپ کھانا ہی چھوڑ دیں مگر گھر کا بنا تازہ کھانا آپ کے لئے زیادہ ہی فائدہ مند رہے گا‘‘۔ کوہلی بتاتے ہیں کہ ایک بار فٹنس کے حوالے سے سابق کوچ ڈنکن فلیچر نے ان پر چوٹ کی تھی جس کے بعد وہ اس پر زیادہ توجہ دینے لگے۔

وہ کہتے ہیں کہ ’’ میری ٹریننگ بہت ہی نامعقول قسم کی تھی، کھانے پینے میں میری چوائس بری تھی، میں دیر تک سوتا رہتا تھا اور باقاعدگی سے ایک دو ’ڈرنک‘ بھی لے لیا کرتا تھا، اس بری روٹین کا اثر میرے جسم پر بھی ہوا، جتنا اب میرا وزن ہے اس سے 11، 12 کلو وزن زیادہ تھا۔

ویرات کوہلی کا جم میں ایکسرسائز کرنا روزانہ کا معمول ہے
بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی کا جم میں ایکسرسائز کرنا روز کا معمول ہے

میں حقیقت میں کافی موٹا تھا مگر پھر میں نے خود پر دھیان دینا شروع کردیا، اپنے کھانے پینے پر توجہ دی اور ٹریننگ میں بھی سنجیدگی اختیار کی‘‘۔ ویرات کوہلی نے جو ’قربانیاں‘ دیں ان کا شاندار نتیجہ ان کے بہترین کیریئر کی صورت میں سب کے سامنے ہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

دھونی کیلئے شاہ رخ خان اپنا پاجاما بیچنے کو تیار

آئی پی ایل کا 2017ء سیزن جاری ہے تاہم صحافیوں اور ٹیم مالکان کو اگلے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے