Clicky

ہوم / اہم موضوعات / بال ٹمپرنگ پر ویرات کوہلی کیخلاف کاروائی سے آئی سی سی کا انکار

بال ٹمپرنگ پر ویرات کوہلی کیخلاف کاروائی سے آئی سی سی کا انکار

جنوبی افریقی قائمقام کپتان فاف ڈوپلیسی کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی بال ٹمپرنگ کرتے ہوئے ویڈیومنظرعام پر آگئی ہے

حریف ٹیم یا امپائر کی شکایت کے بغیر ہی فاف ڈوپلیسی کے خلاف ازخودکاروائی کرنے والی آئی سی سی نے حیران کن طورپر ویرات کوہلی کے خلاف کسی قسم کی کاروائی کرنے سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف راجکوٹ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے پکڑے گئے ہیں، اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں کوہلی چیونگم چباتے ہوئے اس پر ہاتھ لگا رہے ہیں اور پھر وہی ہاتھ گیند پر رگڑ رہے ہیں۔ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی کپتان گیند کو شائن کرنے کی غیر قانونی کوشش کررہے ہیں تاکہ ان کے بالرز کو گیند کی شائننگ سے فائدہ اُٹھاسکیں۔

ویرات کوہلی کی اس حرکت پر ہلچل مچی ہوئی ہے اور مبصرین نے آئی سی سی سے اس معاملے پر فوری اور سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اس معاملے پر روایتی چشم پوشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جانبداری کا مظاہرہ کررہی ہے،آئی سی سی کا موقف ہے کہ اس ویڈیو کی بنیاد پر کوہلی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاسکتی کیونکہ یہ 9 دن پرانا واقعہ ہے اور قانون کے مطابق کسی بھی قسم کی شکایت اس واقعے کے 5 دن کے اندر کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ منگل ہی کے روز جب کوہلی کی یہ ویڈیو سامنے آئی ہے وہیں آئی سی سی نے پروٹیز کپتان فاف ڈوپلیسی پر بال ٹمپرنگ کے الزام میں میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ویرات کوہلی کی خاتون اینکرکے ساتھ’’ متنازعہ تصویر‘‘

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خاتون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے