Clicky

ہوم / اسپورٹس لنک میگزین / بابراعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

بابراعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستانی بلے باز نے اب تک 23ون ڈے اور چھ ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں،اگرکیریئر کے پہلے اتنے ہی میچوں میں ویرات کوہلی کے ساتھ اُس کا موازنہ کیا جائے تو وہ باآسانی کہیں بہتر بلے باز دکھائی دیتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈربلے باز بابراعظم نے حالیہ دورۂ آسٹریلیا2017ء تک 23ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں جن میں انہوں نے چار سنچریوں اور چھ نصف سنچریوں سمیت 53.09کی شاندار اوسط سے 1168رنزبنائے ہیں ۔

اتنے ہی میچوں میں اگر ویرات کوہلی کے اعدادوشمار دیکھے جائیں تو وہ بابراعظم سے کافی پیچھے نظر آتے ہیں جنہیں اگرچہ اتنے میچوں میں تین کم اننگز کھیلنے کا موقع ملا تھا لیکن اُن کا اسٹرائک ریٹ،چھکوں کا تناسب نسبتاً نمایاں حد تک کم تھا۔کیریئر کے پہلے 23ون ڈے میچوں میں نسبتاً 321زائد رنزبنانے والے بابر اعظم نے دوگنی سنچریاں بنانے کے علاوہ آٹھ زائد چوکے اور اتنے ہی زائد چھکے لگائے ہیں۔

یہ اعدادوشمار ثابت کرتے ہیں کہ بابراعظم نے اب تک کے کیریئر میں ویرات کوہلی سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے مگر اب ضروری ہے کہ وہ دیگر مسائل میں الجھے بغیر اپنی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں جنہوں نے حالیہ دورۂ آسٹریلیامیں کینگروزکے دیس میں سنچری اسکور کرنے والے محض دوسرے پاکستانی بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل کرکے اس بات کا ثبوت دے دیاہے کہ وہ ہر قسم کی کنڈیشنزاورہرطرح کی بولنگ لائن کے خلاف اچھی کارکردگی دکھاسکتے ہیں۔

لہٰذا مزید کامیابیاں حاصل کرنے یا کم ازکامیابیوں کا یہ سلسلہ برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے قدم بدستورزمین پر ہی رکھیں۔

مندرجہ بالاپیراگراف پاکستا ن میں کھیلوں کے معروف میگزین ’اسپورٹس لنک‘ کے تازہ ایڈیشن میں شائع ہونے والے بابراعظم اور ویرات کوہلی کے’’موازنہ‘‘سے لیا گیاہے۔یہ مکمل رپورٹ آپ 19 تا25 فروری 2017ء کے ’اسپورٹس لنک‘ میں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

اس رپورٹ میں کیریئر کے پہلے23ون ڈے اور چھ ٹیسٹ میچوں میں بابراعظم اور ویرات کوہلی کے دیگر تمام بیٹنگ اعدادوشمارکے علاوہ مختلف حریفوں کے خلاف کارکردگی اور رینکنگ کا موازنہ بھی شائع کیاگیاہے ۔کیرئیر کے اس حصے میں آئی سی سی بیٹنگ رینکنگ میں بھی بابراعظم،ویرات کوہلی سے دوگنے درجے بہتر تھے۔

*نوٹ: شاہد آفریدی اور شرجیل خان کا موازنہ اس سے قبل ہی میگزین میں شائع کیا جاچکاہے

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

8 سالوں بعد پہلا بھارت- آسٹریلیا ٹیسٹ ڈرا

بھارت اور آسٹریلیاکے درمیان رانچی میں کھیلا گیا سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ ہارجیت کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے