Clicky

ہوم / آف دی فیلڈ / ویلنٹائن ڈے پر کوہلی کے انوشکا سے انوکھے مطالبے کا انکشاف

ویلنٹائن ڈے پر کوہلی کے انوشکا سے انوکھے مطالبے کا انکشاف

بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک بارپھر سے اپنی گرل فرینڈ اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما کی محبت میں گھٹنوں تک ڈوبے ہوئے ہیں، جب وہ کرکٹ نہیں کھیل رہے ہوتے تو ان کا زیادہ تر وقت انوشکا کے ساتھ گھومتے ہوئے یا پھر ان کی یادوں میں کھوئے ہوئے گزرتا ہے۔

اس بار ویلنٹائن ڈے کو انہوں نے انوشکا کے ہمراہ نرم دھوپ میں بیٹھ کر انجوائے کیا اور اس دن کے حوالے سے اُن کے انوکھے مطالبے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔انہوں نے انوشکا سے ہر دن ہی ’ویلنٹائن ڈے‘بنانے کا مطالبہ کیا۔ دونوں کے درمیان ملاقات کے موقع پر کھینچی گئی تصویر میں دونوں ہی خوب جچ رہے تھے۔

ویرات کوہلی نے ایک ہی تصویر اپنے تمام سوشل میڈیا اکائونٹس یعنی فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر پوسٹ کی مگر بعد میں نہ جانے ان کے دل میں کیا آیا کہ فیس بک اور ٹویٹر پر سے تو اس تصویر کو ڈیلیٹ کردیا مگر انسٹاگرام پر بدستورموجود تھی۔ ویرات کوہلی پر انوشکا شرما کی قربت کا ایسا نشہ چڑھا کہ انہوں نے ان سے ہر دن کو ویلنٹائن ڈے بنانے کا مطالبہ کرڈالا۔

ویرات کوہلی نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’’ اگر تم چاہو تو ہردن ہی ویلنٹائن ڈے ہے، تم نے میرا ہر دن ایک جیسا بنادیا ہے‘‘ ساتھ میں انہوں نے انوشکا کو ٹیگ کرنے سے قبل دو دل بھی بنائے۔ رواں برس کے آغاز پر ویرات اور انوشکا جب ڈیرا دون گئے تھے تو تب اچانک میڈیا میں یہ خبریں آئی تھیں کہ دونوں منگنی کرنے والے ہیں اس لئے کئی اور اہم شخصیات بھی ڈیرا دون پہنچ چکی ہیں تاہم کوہلی نے ان خبروں کوافواہ قرار دیا گیا۔

ویرات کوہلی اور انوشکا کے ’ساتھ‘ کو طویل عرصہ ہوچکا ہے مگر تاحال دونوں طرف سے شادی کی ’اُمید‘ دکھائی نہیں دیتی

ویرات کوہلی اور انوشکا کے درمیان تعلق اب کافی پرانا ہوچکا اور بیچ میں تھوڑے عرصے کے لئے ان دو پیار کرنے والوں کے درمیان جدائی بھی ہوچکی ہے۔ گزشتہ برس ویلنٹائن ڈے کے ہی موقع پر کوہلی تنہا تھے، انہوں نے اس تنہائی کو دہلی کی خان مارکیٹ میں جاپانی ڈش کا لطف اٹھاکر دور کرنے کی کوشش کی تھی۔

انہوں نے تب ٹویٹر پر سوائے انوشکا کے باقی سب کو وش کیا تھااس موقع پر انہوں نے اپنی والدہ کو بھی یاد رکھا مگر اس بار ان کی نگاہیں انوشکا کے چہرے سے ہٹتیں تو وہ کچھ اور دیکھتے۔ جدائی کے بعد دونوں کا ملن بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے کروایا تھا، کوہلی کے انداز سے تو لگتا ہے کہ وہ جلد سے جلد شادی کے خواہاں ہیں تاہم انوشکا شاید اپنے کیریئر کے عروج پر کسی قسم کا کوئی ’خطرہ‘ مول نہیں لینا چاہتیں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

عمراکمل پھرتنازعے کا شکار،چیمپئنزٹرافی سے باہرہونیکاامکان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمراکمل پاکستان کپ میں نئے تنازعے کا شکار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے