Clicky

ہوم / ممالک / آسٹریلیا / آسٹریلوی کرکٹر کی کو ہلی کے سینے پر وکٹ گھونپنے کی خواہش

آسٹریلوی کرکٹر کی کو ہلی کے سینے پر وکٹ گھونپنے کی خواہش

بھارت اور آسٹریلیاکے درمیان حالیہ ٹیسٹ سیریزنے دونوں ممالک کے کھلاڑیوں اور شائقین ومیڈیامیں تنائو پیداکردیاہے خصوصاً خود بھارتی بورڈکو ایک متنازعہ ویڈیواپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈکرنے اور کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے آسٹریلوی کرکٹرزسے دوستی ختم کرنے کے اعلان نے جلتی پر تیل کا کام کیاہے۔

اس دوران دونوں ممالک کے میڈیا اور کھلاڑی ماضی کے ناخوشگوارواقعات کا اظہارکرکے معاملے کو مزیدسنگین بنارہے ہیں۔ مارچ2013ء میں بھارت کا دورۂ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کے رکن اوراوپننگ بیٹسمین ایڈکووان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار ویرات کوہلی کے سینے میں وکٹ گھونپنے کا سوچاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:   ویرات کوہلی نے آسٹریلوی کرکٹرزسے دوستانہ تعلق توڑدیا

آسٹریلوی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈکووان کا کہناتھا کہ ‘2013ء کے ٹورمیں ویرات کوہلی نے میرے بارے میں اتنے نامناسب الفاظ کہے تھے کہ میرا دل چاہا کہ وکٹ اُٹھاکر اُس کے سینے میں گھونپ دوں۔ذاتی معاملے میں انسان حساس ہوجاتاہے لیکن کوہلی نے تو تمام حدیں ہی پارکردی تھیں ‘

ایڈکووان نے کہاکہ جب میں کوہلی سے اُلجھا تو امپائر نے بیچ بچائوکرایاتھا۔اگر ایسانہ ہوتا توکچھ بھی ناخوشگوار واقعہ ہوسکتا تھا کیونکہ میں شدید طیش میں آگیاتھا۔بعدازاں ویرات کوہلی کو مجھ سے معافی مانگنا پڑ ی تھی ۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

ویرات کوہلی کی خاتون اینکرکے ساتھ’’ متنازعہ تصویر‘‘

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خاتون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے