Clicky

ہوم / آف دی فیلڈ / عثمان شنواری اپنی ہی شادی میں شرکت نہ کرسکے

عثمان شنواری اپنی ہی شادی میں شرکت نہ کرسکے

عموماً سمجھاجاتاہے کہ کرکٹرزکی زندگی انتہائی پرتعش ہوتی ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اس کیلئے کرکٹرزکو کڑی قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔

ایک ایسی ہی مثال حالیہ دنوں پیش آئی جب کراچی کنگزکے فاسٹ بولرعثمان خان شنواری کو پی ایس ایل مصروفیات کے سبب اپنی ہی شادی میں شرکت کرنے کا موقع نہ مل سکا۔روزنامہ ’جنگ‘کے مطابق پی ایس ایل میں شرکت کیلئے دبئی آنے سے محض ایک دن قبل عثمان شنواری کا نکاح ہواتھا۔

بعدازاں وہ شادی حتیٰ کہ دلہن کی رخصتی والے دن خاندان کی خوشیوں میں شریک نہ ہوسکے اورولیمہ بھی دولہے کے بغیر ہوا۔

واضح رہے کہ عثمان شنواری 2013ء میں پاکستان کیلئے دو ٹوئنٹی20 انٹرنیشنل میچز بھی کھیل چکے ہیں اور حالیہ پی ایس ایل میں گزشتہ روز پشاورزلمی کے خلاف میچ میں انہوں نے 32رنزکے عوض تین وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار اداکیاتھا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

عمراکمل پھرتنازعے کا شکار،چیمپئنزٹرافی سے باہرہونیکاامکان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمراکمل پاکستان کپ میں نئے تنازعے کا شکار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے