Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / انجلیومیتھیوزکی جگہ اُپل تھرنگا سری لنکن ٹیم کے کپتان مقرر

انجلیومیتھیوزکی جگہ اُپل تھرنگا سری لنکن ٹیم کے کپتان مقرر

کرکٹ سری لنکا نے جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ ون ڈ ے میچوں کی سیریز کیلئے انجلیومیتھیوزکی جگہ تجربہ کار بلے باز اُپل تھرنگاکو کپتان مقرر کردیاہے۔

انجلیومیتھیوز زخمی ہونے کے سبب جنوبی افریقہ سے وطن واپس آگئے ہیں ۔اُدھر آٹھ ماہ سے ایکشن سے باہر رہنے والے ابراہام ڈی ویلیئرزکی بھی اسکواڈ میں واپسی ہوگئی ہے جو 28 جنوری سے پورٹ ایلزبتھ میچ سے شروع ہونے والی پانچ ون ڈے میچوں کی ہوم سیریزمیں پروٹیز کی قیادت کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہیمسٹرنگ انجری کے سبب نہ صرف سری لنکن کپتان انجلیومیتھیوزکو وطن واپس لوٹنا پڑاتھا بلکہ اُن کے ساتھ نوان پرادیپ اور دموشکاگناتھیلاکا بھی انجریزکے سبب وطن واپس لوٹ گئے تھے جن کے متبادل کے طورپر سنڈن ویراکوڈے،لہیرو مدشنکا اور چتھورنگا ڈی سلوا کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیاتھا۔

واضح رہے کہ سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ون ڈ ے میچوں کے میچز بالترتیب 28جنوری،یکم فروری،چار فروری،سات فروری اور دس فروری کو کھیلے جائیں گے۔

loading...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے