Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / پاکستان / عمر اکمل نے اسکینڈلز ریکارڈ بک میں ایک اور اعزاز پالیا

عمر اکمل نے اسکینڈلز ریکارڈ بک میں ایک اور اعزاز پالیا

پاکستان کے جارحانہ مزاج مڈل آرڈر بیٹسمین اپنے کیرئیر میں ہمیشہ ہی اسکینڈلز کی زد میں رہے ہیںجس کی وجہ سے کافی عر صہ ٹیم سے بھی دور رہنا پڑا تھا ۔

26سالہ بیٹسمین اپنی کارکردگی کی وجہ سے خبروں میں رہے یا نہ رہے لیکن اسکینڈلز کے لحاظ سے اکثر خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔
اس بار عمر نے ٹریفک وارڈن اور پولیس کے بعد اب ایکسائز پولیس سے الجھ کر اپنے اسکینڈلز بک میں ایک اور اسکینڈل کا اضافہ کر لیا ہے ۔

26سالہ کھلاڑی کا کہنا ہے کہ وہ ڈیفنس میں اپنی رہائش گا ہ جارہے تھے کہ کیولری گراؤنڈ کے قریب ٹریفک وارڈن نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا جس کے ساتھ ایکسائز حکام بھی موجود تھے جو پنجاب میں حالیہ دنوں میں چل رہی نمبر پلیٹس مہم کے سلسلے میں گاڑیوں سے پلیٹں اتاررہے تھے۔

عمر کا کہنا تھا کہ دیگر لوگوں نے تو انہیں پہچان لیا تاہم وارڈن اور ایکسائزپولیس نے ان سے بد تمیزی کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی گاڑی کی نمبر پلیٹ اتارکے بعدنمبر پلیٹ بھی توڑ ڈالیں ،
جس پر عمر اکمل کو غصہ آیا اور ایکسائز احکام کو کھری کھری سناڈالیں ۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

عمراکمل کویواے ای سیریزمیں موقع کیوں نہ ملا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر نے کہاہے کہ عمراکمل ایک باصلاحیت بیٹسمین اوراُس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے