Clicky

ہوم / آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء / عمراکمل پھرتنازعے کا شکار،چیمپئنزٹرافی سے باہرہونیکاامکان

عمراکمل پھرتنازعے کا شکار،چیمپئنزٹرافی سے باہرہونیکاامکان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمراکمل پاکستان کپ میں نئے تنازعے کا شکار ہوکر ایک بارپھر خود کو مشکلات سے دوچار کربیٹھے ہیں۔

پنجاب کے کپتان عمراکمل نے میچ سے قبل غیرضروری طورپر میڈیامیں جنید خان کی گمشدگی کا بیان دیکر سنسنی پھیلادی تھی لیکن فاسٹ بولر ہوٹل میں موجودتھے جنہوں نے اپنا ویڈیوبیان جاری کرکے عمراکمل کے بیان پر افسوس کا اظہارکیا اور بتایا کہ ٹیم منیجمنٹ اور ڈاکٹروں کے مشورے پر ہی وہ آرام کررہے ہیں۔

اس معاملے کی انکوائری کرنے والی کمیٹی نے عمراکمل اور جنید خان کے بیان ریکارڈکرلئے ہیں جبکہ پنجاب ٹیم کے منیجر اور کوچ نے بھی اپنے بیان میں عمراکمل کو قصورواراورتنازعے کا ذمہ دارٹھہرایاہے۔امکان ظاہرکیاجارہاہے کہ انکوائری کمیٹی کی سفارش کی روشنی میں عمراکمل کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈسے نکال باہرکیاجائے گا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاکستان کپ: سمیع اسلم اور حفیظ نے فیڈرل ایریازکو چیمپئن بنوادیا

راولپنڈی میں کھیلے گئے پاکستان کپ کے فائنل میچ میں فیڈرل ایریازنے سمیع اسلم اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے