Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / سونامی کا خطرہ،پاکستان ٹیم کا شیڈول سفرغیریقینی

سونامی کا خطرہ،پاکستان ٹیم کا شیڈول سفرغیریقینی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر وسیم باری نے کہاہے کہ نیوزی لینڈکے شہرنیلسن میں شدید زلزلے میں محفوظ رہی ہے جہاں وہ تین روزہ پریکٹس میچ کھیلنے کیلئے موجودہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے مختلف شہروں میں زلزلہ آیا اور جہاں (نیلسن )پاکستان ٹیم مقیم تھی،وہاں زلزلے کی شدید ریکٹر اسکیل پر7.4ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس وقت پاکستان کی ویمنز ٹیم بھی نیوزی لینڈ میں موجود ہے جس کے منیجر باسط علی نے بتایا ہے کہ ٹیم کی تمام کھلاڑی محفوظ ہیں مگر تاحال وہ شدید ڈری ہوئی ہیں۔ڈرکے مارے اُن سے چلا بھی نہیں جارہاتھا۔انہوں نے بتایا کہ آفٹرشاکس کی وجہ سے وہ شدید سردی کے باوجودکھلے میدان میں موجود ہیں۔

پاکستان ٹیم کے منیجر وسیم باری نے بتایا کہ انہوں نے زلزلہ آنے کے وقت کچھ کھلاڑی نمازپڑھ رہے تھے جبکہ کچھ ٹی وی پر انگلینڈ اور بھارت کا ٹیسٹ میچ دیکھ رہے تھے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے مشرقی ساحل پر سونامی کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور نیلسن جنوبی جزیرے کے شمالی سرے پر واقع ہے۔پاکستان ٹیم کو شیڈول کے مطابق پیر کو کرائسٹ چرچ کیلئے روانہ ہونا ہے لیکن اب ٹیم کی روانگی غیر یقینی ہوچکی ہے۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

مسلسل ڈراپ کیچز پرمحمد عامر نے بالاآخر زبان کھول دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر پابندی ہٹنے کے بعد ٹیم میں واپس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے