Clicky

ہوم / اہم موضوعات / کرکٹرزنے ہڑتال کردی ،بڑاٹورنامنٹ رُک گیا

کرکٹرزنے ہڑتال کردی ،بڑاٹورنامنٹ رُک گیا

ایک ہفتہ تاخیرسے شروع ہونے والا زمبابوے کا فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ’دی لوگن کپ‘ کھلاڑیو ں کی ہڑتال کی وجہ سے روک دیاگیاہے۔

زمبابوے میں کرکٹرزکوتنخواہوں کی ادائیگی میں ہمیشہ ہی مشکلات کا سامناکرناپڑتاہے۔ایساہی حالیہ ’دی لوگن کپ‘ میں دیکھنے میں آیاجب انہوں نے بطور احتجاج فرسٹ کلاس میچ کے تیسرے روز میدان میں اُترنے سے انکار کردیا۔یہ میچ مڈویسٹ رہنوزاور متابلی لینڈٹسکرزکے درمیان کھیلا جارہاتھا۔

کھلاڑیوں کاکہناہے کہ صرف زیرمعائدہ کھلاڑی کو تنخواہیں دی جارہی ہیں جبکہ وعدہ کی برخلافی کرتے ہوئے نان کنڑیکٹ پلیئرزکو بدستورتنخواہ سے محروم رکھاجارہاہے جس کے سبب وہ ان حالات میں مزید نہیں کھیل سکتے۔

واضح رہے کہ کرکٹ زمبابوے نے کھلاڑیوں کو ای میل کی تھی کہ نومبرکی تنخواہ دسمبر میں اداکی جائے گی مگر اب تک پلیئرزکو صرف ایک ہی تنخواہ ملی ہے جبکہ ایک ماہ کی تنخواہ بقایا ہے۔کرکٹ زمبابوے نے کھلاڑیوں کو بقیہ رہ جانے والی ایک تنخواہ بدھ تک اداکرنے کا کہامگر کھلاڑی میچ کھیلنے کیلئے رضامند نہ ہوئے جن کا کہناتھا کہ وہ کرکٹ زمبابوے پر مزید اعتبارنہیں کرسکتے۔

loading...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے