Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / پاکستان / ٹورمیچ میں پاکستانی کرکٹرز کی بدترین ناکامی

ٹورمیچ میں پاکستانی کرکٹرز کی بدترین ناکامی

ویسٹ انڈیزپریذیڈنٹ الیون کے خلاف پاکستانیز کا واحد ٹورمیچ وقت کی کمی کے سبب بے نتیجہ ختم ضرور ہوامگر اس میں پاکستانی کرکٹرزکی کارکردگی کا معیار انتہائی بدتررہا

پہلی اننگزمیں پاکستانی بولرزکی ناکامی کے سبب ویسٹ انڈیز پریذیڈنٹ الیون 419رنزبنانے میں کامیاب رہی جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 192رنزپرڈھیر ہوگئی جس میں صرف احمد شہزاد اور سرفرازاحمد ہی ففٹیاں اسکورکرسکے۔دیگر ٹاپ بلے بازمیں شان مسعود 14، اظہرعلی4،یونس خان7،مصباح الحق8جبکہ اسد شفیق 23رنزبناسکے۔

پاکستانی ٹیم کی اس تباہی کے ذمہ دار جمیکا کے ’اَن -کیپ‘ لیگ اسپنر ڈیمین جیکبس تھے جس نے 45رنز دیکر چار وکٹیں حاصل کیں ۔اس طرح تاحال انٹرنیشنل کرکٹ کے تجربے سے محروم میڈیم پیسر ریمن ریفر بھی پاکستانی بلے بازوں کیلئے وبال جان بنے رہے جس نے 13میں سے چھ اوورزمیڈن پھینکتے ہوئے 1.61رنز فی اوورکے شاندار اکانومی ریٹ سے 21رنز دیکر یونس خان اور شان مسعود کی قیمتی وکٹیں حاصل کیں۔

جواباً اپنی دوسری اننگزمیں ویسٹ انڈیزپریذیڈنٹ الیون کے بلے بازوں نے پاکستانی بولروں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے 42اوورزکے ممکن ہوپانے والے کھیل میں محض دو وکٹیں گنواکر 152رنزبناڈالے۔اوپنر کیران پاول*84رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔

پاکستانی بولرزمیں کوئی بھی ایک سے زائدوکٹ حاصل نہ کرسکے۔لیگ اسپنر یاسرشاہ کو 16اوورزمیں60رنزکی دھنائی کا بھی سامناکرنا پڑاجس کے بدلے اُسے صرف ایک وکٹ مل سکی۔

ٹورمیچ میں پاکستان کھلاڑیوں کے انتہائی ناقص کھیل نے 22اپریل سے شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔اگر پاکستانی پلیئراور ٹیم انتظامیہ نے بروقت خامیوں کو دورنہ کیا تو اس بار ویسٹ انڈین سرزمین پر پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیتنے کا خواب پوراکرنا مشکل ہوجائے گا۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

جمیکا ٹیسٹ : 11اوورزکے کھیل میں 4 ریکارڈزٹوٹ گئے

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان جمیکا میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روزبارش کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے