Clicky

ہوم / آف دی فیلڈ / سابقہ بیوی نے تلکارتنے دلشان پر مقدمہ دائر کردیا

سابقہ بیوی نے تلکارتنے دلشان پر مقدمہ دائر کردیا

اسلام چھوڑ کر بدھ مت مذہب اختیار کرنے والے سابق سری لنکن بیٹسمین تلکرتنے دلشان ان دنوں خاندانی اور قانونی مسائل میں گھر گئے ہیں جنہیں کفالت کے معاملے میں قانونی کارروائی کا سامنا ہے ۔

وہ گزشتہ روز مقامی مجسٹریٹ کے روبرو پیش ہوگئے جس پر چیف مجسٹریٹ کولمبو لال رانا سنگھے بندھارا نے ان کیخلاف جاری گرفتاری کے وارنٹ کو کالعدم قرار دے دیا۔ تلکرتنے دلشان کی سابق اہلیہ نیلنکا ویتھاناگے نے ان کیخلاف عدالت میں کفالت کیس دائر کیا ہے ۔

وہ ماہانہ بیس ہزار روپے اور بچے کی انشورنس کی ادائیگی نہیں کر سکے ۔ جج نے فریقین کو آئندہ تاریخ میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی ہے ۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

عمراکمل پھرتنازعے کا شکار،چیمپئنزٹرافی سے باہرہونیکاامکان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمراکمل پاکستان کپ میں نئے تنازعے کا شکار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے