Clicky

ہوم / ممالک / بھارت / دُنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر

دُنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر

تاریخ کے پہلے ٹیسٹ اور ون ڈے میچ کی میزبانی کرنے والے ملبورن کرکٹ گرائونڈکو دُنیا کا سب سے بڑا گرائونڈ ہونے کا اعزاز حاصل کیا مگر اب اس سے بھی بڑے اسٹیڈیم کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔

یہ بڑا شہر بھارتی ریاست احمدآبادمیں بنایاجارہاہے جس کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیاہے۔درحقیقت،یہ گرائونڈ سردار پٹیل اسٹیڈیم کے نام سے پہلے ہی موجود ہے مگر اب کی توسیع کرکے اسے دُنیا کا سب سے بڑا کرکٹ گرائونڈ بنایاجارہاہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ توسیع اگلے دو برسوں میں مکمل ہوجائے گی جس سے اس میں تماشائی بیٹھنے کی گنجائش ایک لاکھ دس ہزار ہوجائے گی جو ملبورن سے زیادہ گنجائش ہوگی۔سردارپٹیل اسٹیڈیم کی توسیع پر 700 کروڑ روپے خرچ ہونے کا تخمینہ لگایا گیاہے۔

احمدآبادکے اس وینیو میں 76کارپوریٹ باکسزہوں گے۔ملبورن کرکٹ گرائونڈ اس وقت ایک لاکھ یا زائد (100,24)تماشائیوں کی گنجائش رکھنے والا واحد اسٹیڈیم ہے جس کے بعد کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں 66349 تماشائیوں کے بیٹھے کی گنجائش موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے