Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / پاکستان / وہ کارنامہ جوپاکستان کے علاوہ کوئی ٹیم انجام نہیں دے سکی

وہ کارنامہ جوپاکستان کے علاوہ کوئی ٹیم انجام نہیں دے سکی

کرکٹ خصوصاً جدید دورمیں کئی ریکارڈز قائم کئے اور توڑے جاچکے ہیں لیکن ایک ایسا اعزاز ہے جو صرف پاکستان ٹیم ہی حاصل کرسکی ہے۔

1952ء کو اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کا سفر کا آغاز کرنے والی پاکستانی ٹیم فروری2012ء میں انگلینڈکے خلاف دبئی کے مقام پر سیریزکے تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں99رنزپرآئوٹ ہوجانے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے 71رنز سے میچ جیت لیاتھا۔

یوں وہ پاکستان کے معرض وجودمیں آجانے کے بعد پہلی اننگزمیں100 سے کم اسکورپر آئوٹ ہوجانے کے باوجود فتح کا کارنامہ سرانجام دینے والی دُنیاکی واحد ٹیم بن گئی۔اس کے علاوہ کوئی اور ٹیم گزشتہ 100 سالوں میں یہ کارنامہ انجام نہیں دے سکی ہے۔

2012ء میں دبئی ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں 99 رنزپر آئوٹ ہونے کے بعد دوسری اننگزمیں اظہرعلی اور یونس خان کی سنچریوں کی بدولت پاکستان ٹیم فائٹ بیک کرنے میں کامیاب رہی
2012ء میں دبئی ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں 99 رنزپر آئوٹ ہونے کے بعد دوسری اننگزمیں اظہرعلی اور یونس خان کی سنچریوں کی بدولت پاکستان ٹیم فائٹ بیک کرنے میں کامیاب رہی

1950ء سے اب تک آسٹریلیا7،نیوزی لینڈ6، بھارت5، بنگلہ دیش 4، سری لنکا اور انگلینڈ3،3جبکہ ویسٹ انڈیز اور زمبابوے 2،2بار میچ کی پہلی اننگزمیں 100 سے کم اسکور پرآئوٹ ہوئی ہیں مگر ان میں سے کوئی بھی کم بیک کرکے میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

گزشتہ دنوں آسٹریلیاکو بھی ہوبارٹ کے مقام پر یہ موقع میسر آیاتھاجب وہ جنوبی افریقہ کیخلاف پہلی اننگزمیں 85رنزپر آل آئوٹ ہوگئی تھی مگر بعدازاں وہ فائٹ بیک کرکے میچ اپنے نام نہ کرسکی۔

مجموعی ٹیسٹ تاریخ میں میچ کی پہلی اننگزمیں 100 سے کم اسکور پرآئوٹ ہوجانے کے باوجود میچ جیتنے کے صرف6 واقعات رونماہوئے ہیں جن میں سے چار انگلینڈ جبکہ ایک ایک آسٹریلیا اور پاکستان نے سرانجام دیاہے۔2012ء میں پاکستان کی جانب سے یہ اعزازپانے سے قبل آخری بار یہ کارنامہ انگلینڈنے جولائی 1907ء میں لیڈزکے مقام پر جنوبی افریقہ کے خلاف سرانجام دیاتھا۔

loading...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے