Clicky

ہوم / خبریں / 4 روزہ ٹیسٹ میچ کی تجویز دم توڑگئی

4 روزہ ٹیسٹ میچ کی تجویز دم توڑگئی

ایم سی سی کرکٹ کمیٹی ٹیسٹ کرکٹ کو اس کی اصل روح کے مطابق برقرار رکھنے کی حامی ہے، کمیٹی نے پانچ روزہ ٹیسٹ کرکٹ کو ہی برقرار رکھنے کا کہہ دیا۔ اوراس طرح چارروزہ میچ کی تجویز دم توڑگئی۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے بھی چارروزہ ٹیسٹ میچ کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھاکہ ٹیسٹ کرکٹ کی اپنی روایتی خوبصورتی ہے، اس سے چھیڑ چھاڑ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ چار دن کر کردینے سے ڈرا کے امکانات بڑھ جائیں گے اور شائقین کی رہی سہی دلچسپی بھی ختم ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کالن گریوز نے ٹیسٹ میچ چار دن کرنے کی تجویز پیش کی تھی اور وہ دوسرے کرکٹ بورڈ سے بھی اس کی حمایت کیلئے کوشاں تھے۔

loading...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے