Clicky

ہوم / اہم موضوعات / آخری2اوورزمیں بڑاہدف عبورکرنے کانیا عالمی ریکارڈ

آخری2اوورزمیں بڑاہدف عبورکرنے کانیا عالمی ریکارڈ

سری لنکا کے جیلونگ وکٹوریہ کے مقام پرمیں کھیلے گئے دوسرے ٹوئنٹی20میچ میں انتہائی حیران کن اندازمیں فتح حاصل کی جس میں 84رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلنے والے اسیلا گنارتنے کا سب سے نمایاں کردارتھا انہوںنے لگاتار دوسرے میچ میں ففٹی اسکور کی۔

سری لنکا کو دوسرے ٹوئنٹی20 میچ میں آخری دو اوورزمیں فتح کیلئے36رنز درکار تھے تو اسیلا گنارتنے نے 19ویں اوورکی دوسری، تیسری اور چوتھی گیندوں پر لگاتار تین چھکے لگاکر میچ کو دلچسپ بنادیابعدازاں آخری گیندپر بھی چوکالگاکر اوورز میں 22رنز بٹورتے ہوئے آخری اوورمیں مطلوبہ ہدف کم کرکے 14رنز کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:  سری لنکاکینگروزکے دیس میں کامیاب ترین ٹیم بن گئی

آخری اوورکی پہلی گیندپر کولاسکیراآئوٹ ہوئے تو اسٹرائک پانے والے اسیلاگنارتنے نے آسٹریلوی بولراینڈریو ٹائے کو دوسری گیندپر چوکا اورتیسری پر چھکا لگاکر میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل کردیا۔اگلی دو گیندوں پر دو سنگل رن بنے تو سری لنکاکو فتح کیلئے آخری گیندپر دو رنز درکار تھے۔

اس موقع پر ان فارم بلے باز اسیلاگنارتنے نے شاندار چوکالگاکر اپنی ٹیم کو دو وکٹوں سے فتح دلانے سمیت آخری دو اوورزمیں سب سے بڑاہدف عبورکرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیاکے پاس تھا جس نے آئی سی سی ورلڈٹی ٹوئنٹی2010ء کے سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف آخری دواوورزمیں درکار34رنز بنالئے تھے۔

اس میچ میں گنارتنے نے آخری9 گیندو ں پر411.11 کے ناقابل یقین اسٹرائک ریٹ سے رنزبنائے ۔ان 9بالز پر اُس نے تین چوکوں اور چارچھکوں سمیت37رنزبنائے جبکہ اس کے مقابلے میں اُس نے اننگزکا آغاز دھیمے اندازمیں کرتے ہوئے پہلی 37 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے 47رنزبنائے تھے۔

ہر ہفتے کھیلے جانے والے میچوں میں بننے اور ٹوٹنے والے ریکارڈزکی تفصیل ہفت روزہ میگزین ’اسپورٹس لنک‘ میں ملاحظہ کریں

loading...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے