Clicky

ہوم / تازہ ترین / ویسٹ انڈیزنے اسٹورٹ لاء کو نیا ہیڈکوچ مقرر کردیا

ویسٹ انڈیزنے اسٹورٹ لاء کو نیا ہیڈکوچ مقرر کردیا

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈنے سابق آسٹریلوی کرکٹر اسٹورٹ لاء کو اپنی ٹیم کا ہیڈکوچ مقر ر کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیاہے۔

48سالہ اسٹورٹ لاء 2011-12ء کے دوران سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے کوچنگ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔انہوں نے ویسٹ انڈین بورڈکے ساتھ دو سال کا معائدہ کیا ہے اور15فروری سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

اپنے پلیئنگ کرکٹ کیریئرکے دوران اسٹورٹ لاء نے اپنی ریاستی ٹیم کوئنزلینڈکو پانچ شیفلڈ شیلڈ ٹرافیوں کے علاوہ دو ون ڈے ٹرافیاں بھی جتوائی تھیں ،اُنہیں آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ کے کامیاب ترین کپتانوں میں شمارکیاجاتاہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈنے کچھ معاملات میں اختلافات کے سبب سابق کوچ فل سیمنز کو عہدے سے ہٹا دیاتھا۔

loading...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے