Clicky

ہوم / خبریں / کرکٹ میں12ویں کھلاڑی کے انوکھے کام

کرکٹ میں12ویں کھلاڑی کے انوکھے کام

کرکٹ سمیت ہر کھیل میں ’’مددگارکھلاڑی‘‘کاکردار امیچ نہ کھیلنے کے باوجود اہم ہوتاہے جسے پلیئنگ الیون کے اپنے ساتھیوں کی ہرممکن مدد کرناہوتی ہے۔

ساتھی کھلاڑیوں کیلئے تولیہ،بیٹ،ہیملٹ لانااور کوچ وکپتان کی ہدایات پہنچاناتو روایتی بات لیکن اب یہ انکشاف بھی ہونے لگے ہیں کہ 12ویں کھلاڑیوں سے کیسے کیسے حیران کن کام لئے جاتے ہیں۔

سابق بھارتی اوپنر وریندرسہواگ نے بھی ایک ایسا انکشاف کیاہے جن کا کہناہے کہ2008ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف چنائی ٹیسٹ میچ کے دوران وہ کوئی گانا گنگناچاہ رہے تھے لیکن اُنہیں گانے کے کچھ بول یادنہیں آرہے تھے تو میں نے 12ویں کھلاڑی ایشانت شرماکو بلاکرکہاکہ

’’میرے آئی پوڈمیں سے فلاں گانے کے بول سن کر بتائو‘‘

پھر ایشانت شرما نے ایسا ہی کیاجس نے کچھ دیر میں آکر مجھے اُس گانے کے بھولے بول بتائے۔دیکھنے والے سمجھ رہے ہوں گے کہ میں پانی منگوارہاہوں۔

loading...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے