Clicky

ہوم / کرکٹ میں انوکھے واقعات / حریف ٹیم آئوٹ نہ ہونے پر بھارتی ٹیم میچ سے بھاگ گئی

حریف ٹیم آئوٹ نہ ہونے پر بھارتی ٹیم میچ سے بھاگ گئی

دُنیائے کرکٹ عجیب و غریب اور انوکھے واقعات سے بھری پڑی ہے۔پاکستا ن میں کھیلوں کا سرفہرست میگزین ’’ اسپورٹس لنک‘‘ اپنے سلسلے’رواں ہفتہ تاریخ کے آئینے میں‘ میں ایسے ہی واقعات شائع کرتا ہے جو ماضی میں رونماہوئے۔

18تا24 دسمبر2016ء کے ’اسپورٹس لنک‘ میں شائع کردہ رپورٹ کے مطابق 1948ء میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں دُنیا کویکسر انوکھا واقعہ دیکھنے کو ملا جب حریف بلے بازوں کے تین دن تک آئوٹ نہ ہونے کے سبب بولنگ سائیڈنے میچ سے بھاگ کر جان چھڑائی۔

مذکورہ میچ میں فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں ایک اور بڑا اسکور بنا، یہ اعزازبھارتی کرکٹر نمبالکر کو نصیب ہوا مگر حریف ٹیم نے میچ سے بھاگ کر انہیں بریڈ مین کا ریکارڈ توڑنے سے محروم کردیا۔ نمبالکر نے 443 رنز بنائے، وہ ڈان بریڈ مین کے اس وقت کے ورلڈ ریکارڈ سے صرف 10 رنز کی دوری پر تھے جب حریف سائیڈ کاٹھیواڑ نے تیسرے روز چائے کے وقفے کے بعد کھیلنے سے انکار کردیا۔

بولنگ ٹیم کے کپتان مہاراجہ آف راجکوٹ نے دھمکی دی کہ آپ لوگوں کو تین دن ہوگئے ہیں ،بیٹنگ کرتے ہوئے ہم گیند کا پیچھا کرکرکے عاجز آچکے ہیں اب یا تو اننگز ڈیکلیئرڈ کی جائے یا پھر ہم گھر واپس جاتے ہیں۔

انہیں میچ آفیشل اور مہاراشٹرا کے کپتان نے کافی سمجھایا کہ صرف دو اوورز اور ہونے دو تاکہ نمبالکر ورلڈ ریکارڈ توڑ دے پھر اننگز ڈیکلیئرڈ کردی جائے گی مگر ٹھاکر صاحب نہیں مانے اور اپنی ٹیم کو لے کر چلے گئے جس سے نمبالکر کے پاس کف افسوس ملنے کے سوائے کوئی اور چارہ نہیں تھا۔

loading...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے