Clicky

ہوم / ممالک / آسٹریلیا / اسٹیون اسمتھ نے ڈی ویلیئرزکا ریکارڈ توڑدیا
untitled-2-copy

اسٹیون اسمتھ نے ڈی ویلیئرزکا ریکارڈ توڑدیا

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے 164رنزکی اننگز کھیل کر سڈنی کے مقام پر سب سے بڑی انفرادی اننگزکھیلنے کا جنوبی افریقی بلے باز ابراہام ڈی ویلیئرز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

جنوبی افریقی کپتان نے ورلڈکپ2015ء کے دوران ویسٹ انڈیزکے خلاف 162*رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی ۔

اسٹیون اسمتھ کی حالیہ 164رنزکی اننگزسے قبل سڈنی کے گرائونڈ پر آسٹریلیاکی جانب سے سب سے بڑی اننگزکھیلنے کا ریکارڈ اینڈریوسائمنڈزکے نام تھا جنہوں نے 2005/06ء میں 151 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

آسٹریلوی کپتان نے جہاں سڈنی کے گراؤنڈ پر سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے وہی نیوزی لینڈ ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے شکست سے دوچار کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے