Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / آسٹریلیا / اسمتھ کی ففٹی نے آسٹریلیاکی برتری 298کردی

اسمتھ کی ففٹی نے آسٹریلیاکی برتری 298کردی

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پونے میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز مہمان کپتان اسٹیون اسمتھ کی ناقابل شکست ففٹی نے آسٹریلیاکی برتری بڑھاکر298کردی ہے۔

دوسرے روز اپنے اسکورمیں صرف چار رنزکا اضافہ کرکے260رنزپرآل آئوٹ ہونے والی آسٹریلوی ٹیم نے بولروں نے جوابی وارمیں میزبان بھارت کو 105رنزپر ڈھیر کرکے سب کو حیران کردیا۔میزبان سائیڈکی آخری سات وکٹیں صرف گیارہ رنزکے فرق سے گریں۔

اسٹیواوکیفی نے 35رنزکے عوض چھ وکٹیں حاصل کرکے بھارتی ٹیم کی تباہی کا سامان پیداکیا۔صرف تین بھارتی بیٹسمین ہی اپنا انفرادی اسکورڈبل فیگر میں داخل کرسکے۔

دوسری اننگزمیں آسٹریلیاکی صورتحال بھی زیادہ اچھی نہیں تھی جس کے اوپنر شان مارش صفراور ڈیوڈوارنر10رنزبناکر آئوٹ ہوگئے۔بعدازاں کپتان اسٹیون اسمتھ نے سات چوکوں سے مزین 59رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیل کر دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیاکامجموعہ 143/4تک پہنچادیا۔اُن کے ساتھ مچل مارش 21رنزپر کھیل رہے تھے۔

آسٹریلیاکی دوسری اننگزمیں اب تک بھارتی اسپنر روی چندرن ایشوین نے تین جبکہ جیانت یادھو نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

11رنزکے عوض7وکٹیں، بھارتی ٹیم کی بدترین رُسوائی

پونے میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھارتی ٹیم نے اپنی آخری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے