Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / آسٹریلیا / اسٹیواوکیفی کا محض19 گیندوں پر پانچ وکٹوں کا کارنامہ

اسٹیواوکیفی کا محض19 گیندوں پر پانچ وکٹوں کا کارنامہ

آسٹریلوی اسپنر اسٹیواوکیفی نے محض19 گیندوں کے دوران بھارتی ٹیم کی پانچ وکٹیں گراکربھارت کے خلاف 5+وکٹوں کے کارنامے کیلئے کم ترین گیندیں پھینکنے کے عالمی ریکارڈ میں مشترکہ طور پر دوسرا نمبر پر حاصل کرلیا۔اس فہرست میں انگلینڈکے اسٹورٹ براڈ سب سے آگے ہیں جنہوں نے 2011ء میں محض16 گیندوں پر پانچ بھارتی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
اسٹیو اوکیفی سے قبل 1947/48ء میں آسٹریلیاکے ایرنی ٹوشک نے جبکہ 1982/83ء میں پاکستان کے عمران خان کے حیدرآبادکے مقام پر بھارت کیخلاف صرف19،19 گیندوں کے دوران پانچ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیاتھا۔
اسٹیوکیفی بھارت میں تیسرے کبھے اسپنربن گئے
آسٹریلوی اسپنر اسٹیو اوکیفی نے پونے ٹیسٹ کے دوسرے روز تباہ کن بولنگ کراتے ہوئے35رنزکے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں جو کسی بھی کبھے اسپنرکی بھارت میں تیسری بہترین انفرادی کارکردگی ہے۔اس فہرست میں ہیڈلی ورائٹی سب سے آگے ہیں جنہوں نے 1933/34ء میں چنائی کے مقام پر 49رنزکے عوض 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

فکسنگ کیس: ’پردہ نشینوں‘ کو بچانے کیلئے قربانی کا ’بکرا‘ مل گیا

کس قدر حیران کن بلکہ عجیب سی بات ہے کہ آئی سی سی کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے