Clicky

ہوم / اہم موضوعات / ریکارڈز- سیریزکے ساتھ کئی اہم ریکارڈزپاکستان کے نام

ریکارڈز- سیریزکے ساتھ کئی اہم ریکارڈزپاکستان کے نام

پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان گزشتہ شپ (منگل)اختتام پذیر ہونے والی تین ون ڈ ے میچوں کی سیریزمیں پاکستان ٹیم نے دو،ایک سے فتح حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کئی اہم اعزازات بھی حاصل کئے جن میں سے چیدہ چیدہ اعزازات اور ریکارڈز ذیل میں پیش کئے جارہے ہیں۔

پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑدیا

پاکستان نے ویسٹ انڈیزکے خلاف تیسرا ون ڈے میچ جیت کر ون ڈے تاریخ میں زیادہ فتوحات کی دوڑمیں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیاہے۔جس کی فتوحات کی تعداد460ہوگئی ہے جبکہ بھارت 459فتوحات کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔اب زیادہ ون ڈے فتوحات میں صرف آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے آگے ہے جس نے 554میچز جیت رکھے ہیں۔

مہمان ٹیم نے ریکارڈہدف عبورکیا

پاکستان ٹیم نے تیسرے ون ڈے میچ میں 234 رنزکا ہدف عبورکیاجو گیاناکے پروینس گرائونڈپر کسی بھی مہمان ٹیم کی جانب سے عبورکیاجانے والا سب سے بڑا ہدف ہے۔اس سے قبل یہاں ورلڈکپ2007ء کے دوران جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف سب سے بڑا210رنزکا ہدف عبورکیاتھا۔

مجموعی طورپر (بشمول میزبان ویسٹ انڈیز)گیانا کے اس وینیو پر اب تک صرف دو بار210رنز سے بڑے اہداف (309اور234) عبورہوئے ہیں جو دونوں ہی حالیہ سیریزکے دوران ہوئے۔

پاکستان کیربئین سرزمین کی کامیاب ایشیائی ٹیم:

پاکستان نے حالیہ سیریز کے آخری میچ میں 234 رنزکاہدف عبور کرکے میزبان ویسٹ انڈیزکے خلاف اُن کے دیس میں ہدف کے تعاقب میں اپنی فتوحات کی تعداد8 کرلی ہے جوکسی بھی ایشیائی ٹیم کی سب سے زیادہ فتوحات ہیں۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ 7فتوحات حاصل کرنے والی بھارتی ٹیم کے نام تھا۔ویسٹ انڈیزنے اب تک دیگر ایشیائی ٹیموں میں بنگلہ دیش نے دو جبکہ سری لنکانے صرف ایک بار ہدف عبورکیاہے۔

واضح رہے کہ مجموعی طورپربھی(بیٹنگ پہلے یا بعد) کیربیئن سرزمین پرمیزبان ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ فتوحات حاصل کرنے والی ایشیائی ٹیم پاکستان ہی ہے جس نے وہاں15کامیابیاں حاصل کی ہیں جس کے بعد بھارت 11، سری لنکا پانچ اور بنگلہ دیش تین کامیابیاں حاصل کرسکاہے۔

سنچریوں میں بھی پاکستان آگے:

کیربیئن سرزمین پر مہمان بلے بازوں کیلئے سنچری کرنا آسان نہیں ہوتاخصوصاً ایشیائی بلے بازوں کیلئے۔ حالیہ سیریزمیں بابراعظم اور شعیب ملک کی سنچریوں کی بدولت ویسٹ انڈین سرزمین پر میزبان ٹیم کے خلاف پاکستانی بلے بازوں کی سنچریوں کی تعداد 5ہوگئی ہے جو کسی بھی ایشیائی سائیڈکی وہاں سب سے زیادہ سنچریاں ہیں۔

اس سے قبل بھارت اس اعزاز میں پاکستان کا ہم پلہ تھا جس کے تین بلے بازوں نے وہاں سنچریاں بنائی ہیں ۔ان دونوں ٹیموں کے علاوہ وہاں سری لنکا اور بنگلہ دیش کی جانب سے صرف ایک ایک سنچری بنی ہے۔اب مجموعی طورپر صرف جنوبی افریقہ،انگلینڈاور آسٹریلیاکیربیئن سرزمین پر سنچریوں میں پاکستان سے آگے ہیں۔

کیربیئن سرزمین پرنصف سنچریاں بنانے میں پاکستانی بلے باز آسٹریلیا(62) کے بعد دوسرے نمبرپر ہیں جنہوں نے وہاں 41بار ففٹی پلس اسکورز کئے ہیں۔

چھکوں کا بھارتی ریکارڈبھی ٹوٹ گیا

پاکستانی بلے بازوں نے حالیہ سیریزمیں18 بار گیند بائونڈری لائن کے باہر پھینک کر کیربیئن سرزمین پر میزبان ٹیم کے خلاف زیادہ چھکوں کا بھارت کا ایشیائی ریکارڈ بھی توڑ دیاہے۔بھارتی بلے بازوں نے وہاں اب تک 69چھکے لگائے ہیں جبکہ اب پاکستانی بلے بازوں کے چھکوں کی تعداد 77+ہونے سے بھارت پیچھے رہ گیاہے۔

مجموعی کرکٹ میں کیربیئن سرزمین پر زیادہ چھکے لگانے میں اب صرف آسٹریلوی بلے باز (112) ہی پاکستان سے آگے ہیں۔

سیریزمیں2 سنچریاں، پاکستان واحدایشیائی ٹیم

پاکستانی ٹیم کی جانب سے ویسٹ انڈیزکے خلاف حالیہ اَوے سیریزمیں دو سنچریاں بنیں۔اس سے قبل 2011ء کی سیریزمیں پاکستان کی جانب سے دو سنچریاں بنی تھیں۔کیربیئن سرزمین پر میزبان سائیڈ کے خلاف دوطرفہ ون ڈے سیریزمیں یہ پاکستان کا منفرد ایشیائی ریکارڈ ہے۔گرین شرٹس کے علاوہ کسی بھی دوسری ایشیائی ٹیم کی جانب سے وہاں ایک سیریزمیں ایک سے زائد سنچریاں نہیں بنی ہیں۔

محمد حفیظ نے منفرداعزاز پالیا

حالیہ ون ڈے سیریزکے پہلے ون ڈے میچ میں 88رنزبنانے کے بعد تیسرے میچ میں 81 رنز بناکر منفرد اعزاز پالیا ہے۔وہ کیریبئن سرزمین پر ایک باہمی سیریزمیں80+رنزکی دو اننگزکھیلنے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں جبکہ ایشیائی بلے بازوں میں یہ کارنامہ صرف وریندرسہواگ اور ویرات کوہلی ہی سرانجام دے سکے ہیں۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاک بھارت میچ کے 10اہم حقائق و ریکارڈز

پاکستان بھارت کے درمیان برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی 124رنز کی کامیابی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے