Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / اہم موضوعات / سری لنکن بلے بازوں کا حریف بولرزکیخلاف نیا’’ٹوٹکا‘‘

سری لنکن بلے بازوں کا حریف بولرزکیخلاف نیا’’ٹوٹکا‘‘

آجکل حریف ٹیم کے ملک میں جاکر اچھے نتائج دینا تو درکنار ،اپنی ساکھ بچانا مہمان ٹیموں کیلئے چیلنج بنا ہوا ہے۔یہی وجہ ہے کہ مشکل دورہ آتے ہی ٹیموں کو نئی تدبیریں سوجھنے لگتی ہیں۔

سری لنکا نے بھی رواں ماہ شروع ہونے والے دورۂ جنوبی افریقہ کیلئے تیاری کیلئے نئے اندازمیں تیاری شروع کردی ہے۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان انجلیومیتھیوزکا کہناہے کہ پروٹیزکے دیس میں متوقع بائونسی وکٹوں سے ہم آہنگ ہونے اور حریف بولروں سے نمٹنے کیلئے ہم نے بھی تیاریوں کا غیرروایتی طریقہ اختیارکیاہے۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم کا کوچنگ اسٹاف اپنے بلے بازوں کو عام ٹرف پچوں کے بجائے گرینائٹ ٹائل کابڑاٹکڑا بائونس ایریا میں رکھ کر اپنے بیٹسمینوں کو پریکٹس کرارہاہے۔اُن کا خیال ہے کہ اس اندازمیں بیٹنگ کرنے سے بیٹسمینوں کو جنوبی افریقہ کی بائونسی وکٹوں پر حریف بولروں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

انجلیومیتھیوز کا کہناہے کہ ہم جنوبی افریقہ کے ٹورکیلئے ہم ممکن طریقے سے تیاری کررہے ہیں۔واضح رہے کہ 26 دسمبر سے ٹیسٹ سیریزکا آغازکرنے والی سری لنکن ٹیم پروٹیزکے دیس میں تین ٹیسٹ،تین ٹوئنٹی20اورپانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

یونس خان کیلئے عمران خان سے آگے نکلنے کا موقع

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کاربیٹسمین یونس خان حالیہ دورۂ ویسٹ انڈیزکے پہلے ٹیسٹ میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے