Clicky

ہوم / تازہ ترین / سری لنکانے جنوبی افریقہ میں نئی تاریخ رقم کردی

سری لنکانے جنوبی افریقہ میں نئی تاریخ رقم کردی

سری لنکن کرکٹ ٹیم نے کیپ ٹائون میں کھیلے گئے تیسرے ٹوئنٹی20میچ میں پانچ وکٹوں سے فتح حاصل کرکے پروٹیزکے دیس میں نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

تیسرے میچ میں فتح کے ساتھ تین ٹوئنٹی20میچو ں کی سیریز بھی سری لنکا کے نام ہوگئی۔یہ پہلا موقع ہے جب آئی لینڈرز جنوبی افریقہ میں میزبان سائیڈکے خلاف کسی بھی فارمیٹ کی سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئے۔واضح رہے کہ سری لنکاکو جنوبی افریقہ میں اب تک کھیلی گئی پانچوں ٹیسٹ سیریزاورتینوں باہمی ون ڈے سیریز میں شکست ہوچکی ہے۔

گزشتہ روزکیپ ٹائون میں کھیلے گئے تیسرے ٹوئنٹی20میچ میں آٹھ ماہ بعد کرکٹ میدانوں میں واپس آنے والے ابراہام ڈی ویلیئرزکی ففٹی کی بدولت جنوبی افریقہ نے پہلی بیٹنگ میں 169/5رنزبنائے۔ڈی ویلیئرزنے 44 گیندوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مددسے 63رنزبنائے۔

سری لنکا نے اوپنر نیروشن ڈک وِلاکے شاندار68رنزکے علاوہ سیکوجے پراسنا کے 16 گیندوں پر تین چوکوں اور تین چھکوں سے مزین ناقابل شکست*37رنزکی بدولت 170رنزکا ہدف ایک گیندقبل ہی حاصل کرلیا۔ڈِک والاکو آخری میچ اور سیریزکا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔

loading...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے