Clicky

ہوم / آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء / سری لنکا آج جنوبی افریقہ کیخلاف تین سالوں میں پہلی فتح کی متلاشی

سری لنکا آج جنوبی افریقہ کیخلاف تین سالوں میں پہلی فتح کی متلاشی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گروپ بی میں شامل ٹیمیں جنوبی افریقہ اور سری لنکا آج اوول کے میدان پرایک دوسرے کے خلاف نبردآزماہوں گی۔گزشتہ تین سال میں سری لنکن ٹیم کبھی بھی پروٹیزسے کوئی ون ڈے میچ نہیں جیتی ہے۔

9جولائی 2014ء میں پالی کیلے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد سری لنکن ٹیم اس حریف کے خلاف اگلے ساتوں میچ میں ناکامی سے دوچار ہوئی ہے۔

یہ دونوں ٹیموں کا چیمپئنز ٹرافی کے حالیہ ایڈیشن میں پہلا پہلا میچ ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جانیوالا مجموعی طورپر 66 واں ون ڈے میچ ہے۔اس سے قبل کھیلے گئے گزشتہ65میچوں میں سے 34جنوبی افریقہ نے جبکہ 29میچز سری لنکا نے جیتے ہیں جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ ٹائی اور ایک بے نتیجہ ہوچکاہے۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں چیمپئنز ٹرافی مقابلوں میں تین بار آمنے سامنے آچکی ہیں جن میں سے دو بار جنوبی افریقہ جبکہ ایک بارسری لنکن ٹیم فاتح رہی ہے۔

رینکنگ پرممکنہ اثرات:

میچ کے آغاز سے قبل جنوبی افریقہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں 122پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے جبکہ سری لنکا 93پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبرپر ہے۔اگر سری لنکن ٹیم یہ میچ ہارجاتی ہے تو وہ ایک درجہ تنزلی کا شکارہوکر دوبارہ ساتویں نمبرپرچلی جائیگی جہاں وہ بنگلہ دیش کے انگلینڈکے ہاتھوں شکست سے قبل تھی۔اس صورت میں چھٹے نمبرپرآجانے والی بنگلہ دیش اور سری لنکا کے پوائنٹس (92)برابرہوں گے۔

دوسری جانب ،اگرسری لنکن ٹیم تین سال بعد پہلی بار پروٹیز کو ہرادیتی ہے تو عالمی نمبرون کو ہرانے کا صلہ اُسے تین ریٹنگ پوائنٹس کی صورت میں مل سکتاہے جس سے اُس کی چھٹی پوزیشن کافی مستحکم ہوجائیگی۔

loading...

یہ متعلقہ مواد بھی پڑھیں

پاک-انگلینڈ سیمی فائنل اور کارڈف گرائونڈ کے حیران کن حقائق

پاکستان اور انگلینڈکی ٹیمیں کل (14مئی)کوآئی سی سی چیمپئنزٹرافی2017ء کے ایڈیشن میں آمنے سامنے آرہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے