Clicky

ہوم / ممالک / بنگلہ دیش / بنگلہ دیش کیلئے آج سری لنکن سرزمین کی روایت توڑنےکاموقع

بنگلہ دیش کیلئے آج سری لنکن سرزمین کی روایت توڑنےکاموقع

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم آج(منگل)سے سری لنکاکے خلاف دو ٹوئنٹی20میچوں کی سیریزکا آغازکررہی ہے۔سری لنکا اُن پانچ ممالک میں شامل ہے جہاں بنگلہ دیشی ٹیم کبھی ٹوئنٹی20انٹرنیشنل میچ نہیں جیت سکی ہے۔

بنگلہ دیش نے سری لنکا میں نیوزی لینڈ،پاکستان اور میزبان سری لنکا کے خلاف تین ٹوئنٹی20میچز جیتے ہیں مگر اُن میں سے کسی میچ میں اُسے کامیابی نہیں ملی ہے۔گزشتہ بارہ ماہ کے دوران یکسر بدلی ہوئی بنگلہ دیشی ٹیم سے اس بار سری لنکن سرزمین کی روایت توڑنے کی اُمید کی جارہی ہے۔

دونوں ٹیموں میں صرف دو کھلاڑیوں کو ایک ہزار ٹوئنٹی 20انٹرنیشنلز بنانے کا اعزاز حاصل ہے جو دونوں مہمان بلے باز تمیم اقبال اور شکیب الحسن ہیں ۔آج کے میچ کے وینیو پریماداسااسٹیڈیم میں سری لنکا کا سابقہ ٹوئنٹی20 ریکارڈ بھی خاصا مایوس کن ہے جہاں وہ گیارہ میچوں میں صرف ایک ہی کامیابی حاصل کرسکی ہے۔

آج کے میچ سے قبل بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان مجموعی طورپر پانچ ٹوئنٹی20انٹرنیشنل میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے بنگلہ دیش نے صرف ایک میچ میں جبکہ سر ی لنکانے چار میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

loading...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے