Clicky

تازہ ترین خبر
ہوم / ممالک / بنگلہ دیش / دوسرا سری لنکا- بنگلہ دیش ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا

دوسرا سری لنکا- بنگلہ دیش ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا

سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ کے دوران بارش سری لنکا کی فتح کی راہ میں حائل ہوگئی جب بارش نے ہدف کے تعاقب کیلئے بنگلہ دیش کی اننگز شروع ہی نہ ہونے دی۔دوسرا میچ بارش کی نذر ہوجانے سے سری لنکا کیلئے سیریز جیتنے کا امکان ختم ہوگیا ہے اب وہ تیسرا ون ڈے جیت کر زیادہ سے زیادہ سیریز برابر ہی کرسکتی ہے۔

بارش کی نذر ہونے والے دوسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوسل مینڈس کی پہلی ون ڈے سنچری(102رنز) اورکپتان اُپل تھرنگا کے65رنزکی بدولت تمام وکٹوں کے نقصان پر 49.5اوورزمیں311رنزبنالئے تھے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 4/47کی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم کوئی دوسرا مہمان بولر ایک سے زائد وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

بارش کے سبب بنگلہ دیش کی جوابی اننگز شروع  ہی نہ ہوسکی۔سیریز کا تیسرا میچ یکم اپریل کو کولمبو میں کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیمیں 4 اور 6 اپریل کو دو ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلیں گی۔

loading...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے